BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 August, 2004, 02:22 GMT 07:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
روسی طیارے تباہ، سیکیورٹی سخت
دوسرا طیارہ ایئرلائنز کمپنی ’سیبیر‘ کی ملکیت میں ہے
دوسرا طیارہ ایئرلائنز کمپنی ’سیبیر‘ کی ملکیت میں ہے
روس میں دو مسافر بردار طیاروں کے منٹوں کے اندر حادثے کے بعد ملک کے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور صدر ولادمیر پوتین نے سیکیورٹی سروس ایف ایس بی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ملک کی سیکیورٹی سروس ایف ایس بی کو تحقیقات کا حکم اسی وقت دیا جاتا ہے جب مشتبہ حالات میں کوئی بہت بڑا حادثہ ہو۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں طیاروں پر کم سے کم چھیاسی مسافر سوار تھے۔

خبررساں ادارے انٹرفیکس نے ایک افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ دوسرے طیارے نے لاپتہ ہونے سے قبل اغوا کا الرٹ بھیجا تھا۔ دونوں طیاروں نے روسی دارالحکومت ماسکو کے دومودیدوو ہوائی اڈے سے پرواز بھری تھی۔

پہلاطیارہ جس پر بیالیس افراد سفر کررہے تھے دارالحکومت ماسکو کے جنوب میں تولا کے علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔ جبکہ دوسرے طیارے پر چوالیس افراد سفر کررہے تھے اور اس سے ایئر ٹریفک کنٹرول کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ دوسرا طیارہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔ لیکن چونکہ روس بہت بڑا ملک ہے اس لئے تفصیلی اطلاعات ملنے میں تاخیر ہورہی ہے۔ روس کے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور حکام اس بات سے انکار نہیں کررہے ہیں کہ ہوسکتا ہو کہ یہ ”دہشت گرد” حملہ ہو۔

روسی خبررساں ادارے ایتار تاس ایجنسی کے مطابق تولا کے علاقے میں عینی شاہدین نے پہلے طیارے کو فضا میں پھٹتے ہوئے دیکھا۔ لیکن یہ بتانا ابھی مشکل ہے کہ اس حادثے میں کوئی بچا ہے یا نہیں۔

دوسرا طیارہ ماسکو سے بلیک سی یعنی بحر اسود میں سوچی کے مقام تک جارہا تھا لیکن اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوگیا۔ یہاں اس بات کی نشاندہی کرنا ضروری ہے کہ روسی صدر ولادمیر پوتین اس وقت سوچی میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔

دونوں طیارے مختلف کمپنیوں کی ملکیت میں ہیں۔ روسی ایئرلائنز کمپنی ’سیبیر‘ کا کہنا ہے کہ دوسرا طیارہ اس کی ملکیت میں ہے۔

طیاروں کے ایک ماہر ڈیوِڈ لیارماؤنٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ کافی تعجب کی بات ہے کہ ’دو غیرمنسلک حادثے ایک ہی دن ایک ہی ملک میں ہوں۔‘

یے دونوں حادثے ایسے وقت ہوئے ہیں جب چیچنیا میں اتوار کو منعقد ہونیوالے صدارتی انتخابات کے پیش نظر روس میں سیکیورٹی کے خدشات ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد