BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 March, 2007, 02:18 GMT 07:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈونیشیا: فضائی حادثہ، 22 ہلاک
انڈونیشیا میں حادثے کا شکار جہاز
جہاز میں آسٹریلوی حکام اور صحافی بھی سوار تھے
انڈونیشیا کی قومی فضائی کمپنی کا ایک مسافر بردار جہاز جس میں ایک سو چالیس مسافر سوار تھے جاوا کے شہر یوگاکارتا میں اترنے کے فوراً بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ مقامی حکام کے مطابق اس حادثے میں بائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں تاہم بہت سے دیگر افراد زندہ بھی بچ گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات میں حکام نے بتایا تھا کہ جہاز میں سوار مسافروں میں سے 49 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ زمین پر اترنے کے فورا بعد ہی جہاز شعلوں کی لپیٹ میں آگیا اور رن وے پر اس کا رخ تبدیل ہوگیا اور وہ رن وے کے اطراف لگی باؤنڈی لائن کو توڑتا ہوا چاول کے کھیت میں گھس گیا تاہم جہاز میں سوار مسافروں کی ایک بڑی تعداد جہاز میں آگ لگنے سے قبل ہی ہنگامی دروازے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔

انڈونیشیا کے صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں اس حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

حادثے کا شکار بننے والے اس مسافر بردار جہاز میں رواں ہفتے انڈونشیا کے دورے پر آنے والے آسٹریلیا کے وزیر خارجہ الیگزنڈر ڈونر کے ساتھ آنے والے آسٹریلوی حکام اور صحافی سوار تھے تاہم حادثے کے وقت جہاز میں مسٹر ڈونر موجود نہیں تھے۔

انڈونیشیا فضائی کمپنی کے اس بوئنگ سیون تھری سیون طیارے پر ایک سو چالیس افراد سوار تھے جن میں سے ترانوے مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا۔

حادثے میں بچ جانے والے ایک مسافر نے مقامی ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاز اترنے کے بعد بری طرح لرز اٹھا اور اس کے بعد ایک دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ یہ مسافر بردار جہاز انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے معمول کی پرواز پر یوگاکارتا پہنچا تھا۔

رن وے پر اترتے ہی جہاز میں آگ لگ گئی

ایک اور مسافر محمد دمیاتی نے بتایا کہ جہاز رن وے سے اتر گیا اور پھر انہوں نے ایک دھماکے کی آواز سنی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جہاز کے ایمرجنسی کے دروازے سے اترے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بہت سے مسافر طیارے میں پھنس گئے تھے۔ ایک اور عینی شاہد کے مطابق طیارہ بری طرح جل گیا تھا۔

انڈونیشیا میں حالیہ مہنیوں میں کئی فضائی حادثات ہوئے ہیں۔ اس سال جنوری میں انڈونیشیا میں ایک نجی فضائی کمپنی کا طیارہ لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس طیارے پر ایک سو بیس مسافر سوار تھے۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال دسمبر میں ایک مسافر کشتی بھی ڈوب گئی تھی جس میں کئی سو مسافر ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد