انڈونیشیا: لاپتہ طیارے کی تلاش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈونیشیا کے جزیرے سولا واسی کے قریب ایک فضائی کمپنی کے لاپتہ ہو جانے والے مسافر طیارے کی تلاش جاری ہے۔ فضائی کمپنی ’ایڈم ایئر‘ کے لاپتہ ہونے والے طیارے بوئنگ 400 - 737 میں چھیانوے مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔ انڈونیشیا کے بحری فوج کے ایک کمانڈر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس اندیشے کا اظہار کیا کہ لاپتہ ہونے والا طیارہ جزیرہ سولا واسی کے جنگل یا پھر مکاشر سٹریٹ کی ساحلی پٹی کے قریب گرا ہے۔ ان کے مطابق طیارے سے اس وقت رابطہ منقطع ہو گیا جب وہ پینتیس ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کر رہا تھا اور منزل مقصود سے ایک گھنٹہ کے فاصلے پر تھا۔ وزیر ٹرانسپورٹ ہتا راجسا کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ طیارے کا رابطہ کیسے منقطع ہوا اور اب وہ اور اس میں سوار افراد کس حال میں ہیں۔ بی بی سی کی نامہ نگار لوسی ولیم سن نے بتایا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے طیارے کی تلاش کا کام غالباً اگلے روز تک کے لیے روک دیا گیا ہے۔ شہری ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والا مسافر طیارہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا سے سولاواسی کے شمال مشرقی ساحل کے لیے روانہ ہوا تھا۔ گزشتہ دنوں انڈونشیا میں خراب موسمی حالات کے باعث ایک مسافر بردار بحری جہاز ڈوب گیا تھا۔ | اسی بارے میں انڈونیشیا: سینکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ30 December, 2006 | آس پاس انڈونیشیا: 151 لوگ بچا لیے گئے31 December, 2006 | آس پاس امدادی کارروائیوں میں مشکلات29 May, 2006 | آس پاس انڈو نیشیا میں برڈ فلو سے 42ہلاک20 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||