BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 December, 2006, 16:55 GMT 21:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈونیشیا: سینکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ
حادثے میں ڈوبنے والوں کے رشتہ دار
حادثے میں ڈوبنے والوں کے رشتہ دار پریشانی کے عالم میں سیمرنگ کے پورٹ پر جمع ہیں
انڈونیشیا میں ایک بحری جہاز ڈوبنے سے کم از کم پانچ سو افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

یہ بحری جہاز ہفتے کی صبح انڈونشیا کے جزیروں جاوا اور بورنیو کے درمیان سفر کے دوران طوفان آنے سے ڈوبا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ جہاز جکارتہ کےشمال مشرق میں قریباً تین سو کلومیٹر کے فاصلے پر ڈوبا۔ علاقے میں تیز لہروں اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ تاہم اب تک سو سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

متعدد مسافروں کو کھلے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے موجود چھوٹی کشتیوں نے بچایا جبکہ عینی شاہدین نے کچھ افراد کو لائف بوٹس پر سوار بھی دیکھا ہے۔

مقامی پولیس کے سربراہ نے بتایا ہے کہ جہاز میں سفر کرنے والوں کی فہرست کے مطابق اس بحری جہاز میں صرف دو سو افراد سوار تھے لیکن اصل میں یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ تھی۔

انڈونیشیا میں بحری جہاز اور کشتیاں ملک کے سترہ ہزار جزائر کے درمیان سفر کا سستا اور مقبول ذریعہ ہیں۔ نامہ نگاروں کے مطابق ان بحری جہازوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جاتا اور گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سوار کر لیا جاتا ہے۔

اس حادثے کے بارے میں جب انڈونشیا کے بحری افسران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ رات کو تقریبًا بارہ بجے کے بعد جہاز کے عملے نے کوسٹ گارڈز سے رابطہ کرکے ان کو بتایا کہ ان کا جہاز بے قابو ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیوں کا آغاز صبح ہوتے ہی کر دیا گیا تھا لیکن تیز ہواؤں اور طوفان کی وجہ سے ان میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد