سونامی میں 300 ہلاک، درجنوں لاپتہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈونیشیا میں جاوا کے جنوب مشرقی ساحل پر زلزلے اور سونامی میں تین سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں اور درجنوں لاپتہ ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے دو دو میٹر اونچی لہریں اٹھیں۔ اطلاعات کے مطابق پنجندرن کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ گھروں سے لیکر ہوٹل تک تباہ ہوگۓ۔ یہ زلزلہ جس کی قوت ریکٹر سکیل پر سات اعشاریہ دو تھی پنجندرن کے قصبے میں مقامی وقت کے مطابق سوا تین بجے سہ پہر آیا تھا اور اس کی وجہ سے سمندر کی لہریں دو دو میٹر اونچی اٹھ گئی تھیں۔
زلزلے کی دھمک دارالحکومت جکارتا تک محسوس کی گئی لیکن وہاں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم پنجندرن کے علاقے میں سو کے قریب جانی نقصانات کی خبریں آئی ہیں اور دو ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ ریڈ کراس کے ایک کارکن نے بتایا کہ چالیس کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں بےت سے لاپتہ ہیں۔ مقامی افراد نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ پہاڑوں کی طرف پناہ کے لیئے بھاگے اور ہزاروں نے مسجدوں اور اسی طرح کی پکی عمارتوں میں پناہ لی۔
انڈونیشیا کے صدر یُدھ یونو نے کہا کہ لاپتہ لوگوں کی تلاش کا کام ہو رہا ہے اسی لۓ سونامی میں مرنے والوں اور زخمیوں کی صحیح تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ بحراکاہل یا پیسیفک کے سونامی مرکز نے انڈونیشیا اور آسٹریلیا کو سونامی کے اندیشے کی اطلاع دے دی تھی۔ آسٹریلیا کے جزیرے کرسمس آئی لینڈ کے پاس اونچی لہریں اٹھیں لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔ بھارت نے اپنے جزائر انڈمان اور نکوبار میں میں سونامی کی وارننگ جاری کردی تھی لیکن سونامی مرکز کا کہنا ہے وسیع علاقوں تک اس کے پھیلنے کا امکان نہیں تھا۔ مئ کی ستائیس تاریخ کو انڈونیشیا کے شہر یوگ یکارتا میں چھ اعشاریہ تین قوت کا زلزہ آیا تھا جس میں پانچ ہزار آٹھ سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں جاوا زلزلہ: 3000 ہلاکتیں، ہزاروں زخمی27 May, 2006 | آس پاس سونامی امداد، صرف امیروں کیلیے25 June, 2005 | آس پاس کلنٹن اور بش سونامی ٹور پر19 February, 2005 | آس پاس انڈونیشیا زلزلے میں کئی افراد ہلاک27 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||