BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 April, 2007, 16:36 GMT 21:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کربلا بم حملہ، پچپن افراد ہلاک
کربلا
سنیچر کو کربلا کے کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے عزیز
عراق کے شہر کربلا میں ہونے والے ایک کار بم حملے میں کم از کم پچپن افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ہلاک ہونے والوں کی تعداد پچاس بتائی تھی۔

بغض اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ امام حسین کے روضے کے قریب ہوا ہے جب کے بعض کے مطابق امام عباس کے روضے کے پاس ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت آس پاس کی سڑکوں پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جن میں سے بڑی تعداد زائرین کی تھی۔

اس سے قبل عراق میں اہلِ تشیع کے سرکردہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے عراق سے امریکییوں اور افواگج کی واپسی کا نظام الاوقات دینے سے انکار کرنے سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ تنقید انہوں نے ایک بیان میں کی ہے جو عراقی پارلیمنٹ میں ان کی طرف سے پڑھ کر سنایا گیا۔

اس بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ عراقی میں صورتِ حال سے امریکیوں کے جانے کے نتیجے میں اس سے زیادہ بد تر نہیں ہو گی جتنی کہ اس وقت ہے۔

اس سے قبل 14 اپریل کو بھی کربلا میں ایک خودکش کار بم حملہ ہوا تھا جس میں کم سے کم 47 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

یہ دھماکہ کربلا میں ایک بس اڈے پر کیا گیا تھا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ یہ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ امام حسین کے روضے سے لگ بھگ دو سو میٹر کی دوری پر ہوا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد