کربلا بم دھماکہ، چھ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شہر کربلا کے مرکز میں کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ عراق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ شیعہ مسلمانوں کے مقدس امام العباس کے مقبرے کے نزدیک ہوا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے وہاںموجود کئی گاڑیوں اور دکانوں کو آگ لگ گئی۔ اس سال مئی میں بھی کربلا کے مرکزی حصے میں کار بم حملہ کیا گیا تھا یہ حملہ صوبائی حکومت کے دفاتر کے پاس ہوا تھا اور اس میں پندرہ افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوئے تھے۔ کربلا میں مئی کا دھماکہ بھی چھٹی والے روز ہوا تھا۔ دھماکہ اس وقت ہوا تھا جب علاقے میں جمعہ کی چھٹی کے بعد کام پر جانے والے افراد کا رش تھا۔ مارچ دوہزار چار میں اسی شہر میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجے میں 180 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ کربلا شیعہ مسلک کے افراد کے لیئے انتہائی مقدس شہر ہے۔ یہاں پہلے بھی مزاحمت کار حملے کرتے رہے ہیں اور اس تازہ حملے کو فرقہ وارانہ حملوں کی ہی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||