روس کا یلسن کو آخری سلام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماسکو میں روس کے سابق صدر بورس یلسن کی ریاستی سطح کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔ پیر کو چھہتر سالہ بورس یلسن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ یلسن کی آخری رسومات ماسکو کے کرائسٹ دا سیوئر کیتھیڈرل میں پوری کی جا رہی ہیں۔ اس کیتھیڈرل کو سویت حکمرانی کے دوران منہدم کر دیا گیا تھا لیکن بورس یلسن نے اقتدار میں آنے کے بعد اسے دوبارہ بنویا تھا۔ مسٹر یلسن کو خراج عقیدت پیش کرنےوالوں میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور روس کے سابق صدر میخائل گورباچوف بھی شامل تھے۔ ان کے علاوہ امریکہ کے سابق صدور بل کلنٹن اور جارج بش سینئر نے بھی بورس یلسن کے آخری رسومات کی ادائیگی میں شرکت کی۔ ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے ریاستی سطح پر انتظامات کیے گئے ہیں اور بدھ کو قومی سوگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قومی ٹیلیویژن چینل بھی ان کی آخری رسومات کی ادائیگی براہ راست نشر کرے گا۔ منگل کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےسینکڑوں افراد نے مسٹر یلسن کے تابوت پر پھول چڑھائے اور ملک میں جمہوری نظام کی شروعات کی یادوں کو تازہ کیا۔ پچھہتر سالہ تیسیہ شیلونوا بورس یلسن کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں’وہ ملک کے سب سے پہلے ایمان دار اور بہتر صدر تھے‘۔ مسٹر یلسن کو ان کے حریف اور روس کے سابق صدر میخائل گورباچوف کی بیوی کے پہلو میں دفنایہ جائے گا۔
دسمبر سنہ انیس سو اکیانوے میں انہوں نے سویت یونین کے صدر میخائل گورباچوف کے استعفے کے بعد ملک کے پہلے جمہوری صدر کے طور پر اقتدار سنبھالا۔ انہوں نے انیس سو ترانوے میں پارلیمان میں سخت گیر موقف کے حامل اراکین کے خلاف فتح حاصل کی۔ عالمی سطح پر جمہوریت کے محافظ کے طور پر ان کی ستائش کی گئی۔ بورس یلسن نے انیس سو نوے میں کمیونسٹ پارٹی سے استعفیٰ دیا اور انیس سو اکیانوے میں روس کے صدر بنے۔ اسی سال انہوں نے گورباچوف سے اقتدار اپنے ہاتھ لیا اور قیمتوں پرکنٹرول کو ختم کردیا۔ انہوں نے نج کاری کی پالیسی بھی شروع کر دی۔ میخائل گورباچوف نے صدر یلسن کی موت پر کہا ہے کہ ’انہوں نے ملک کے لیے کئی بڑے کام لیکن سنگین غلطیاں بھی کیں۔‘ | اسی بارے میں یلسن کے انتقال پر سوگ کا اعلان24 April, 2007 | آس پاس رنگا رنگ بورس یلسن چلے گئے23 April, 2007 | آس پاس بورس یلسن انتقال کر گئے23 April, 2007 | آس پاس ماسکو ریلی: کسپاروف گرفتار14 April, 2007 | آس پاس ’روسی فوجیوں کا جنسی استحصال‘13 February, 2007 | آس پاس روس میں حکومت برطرف کر دی گئی24 February, 2004 | آس پاس پیوتن کا ستارہ بلند 13 March, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||