BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 April, 2007, 14:19 GMT 19:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بورس یلسن انتقال کر گئے
بورس یلسن طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے
کرملن نے کہا ہے کہ روس کے سابق صدر بورس یلسن انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر چھہتر برس تھی۔

ابھی تک بورس یلسن کی موت کی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم وہ طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

دسمبر سنہ انیس سو اکنانوے میں انہوں نے سویت یونین کے صدر میخائل گورباچوف کے استعفے کے بعد ملک کے پہلے جمہوری صدر کے طور پر اقتدار سنبھالا۔ انہوں نے انیس سو ترانوے میں پارلیمان میں سخت گیر موقف کے حامل اراکین کے خلاف فتح حاصل کی۔

عالمی سطح پر جمہوریت کے محافظ کے طور پر ان کی ستائش کی گئی۔

بورس یلسن کے کیرئر کا اہم موڑ وہ تھا جب انہوں نے میخائل گورباچوف کی

بورس یلسن نے انیس سو نوے میں کمیونسٹ پارٹی سے استعفیٰ دیا اور انیس سو اکانوے میں روس کے صدر بنے۔ اسی سال انہوں نے گورباچوف سے اقتدار اپنے ہاتھ لیا اور قیمتوں پرکنٹرول کو ختم کردیا۔ انہوں نے نج کاری کی پالیسی بھی شروع کر دی۔

انیس سو ترانوے میں روس خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا اور صدر بورس یلسن کے حکم سے ٹینکوں سے پارلیمان کی عمارت پر گولے داغے گئے۔

دسمبر انیس سو چورانوے میں انہوں نے چیچنیا میں فوج کشی کا حکم دیا اور دو برس بعد وہ روسی پارلیمان کے دوسری بار صدر منتخب ہوئے۔انیس سو ننانوے میں انہوں نے خود کو اقتدار سے علیحدہ کر لیا اور موجودہ صدر ولادیمیر پوتن کو اپنا جانشین مقرر کیا۔ اس وقت ان کی مقبولیت بہت کم ہو چکی تھی اور ملک معاشی طور پر مسائل کا شکار تھا۔

میخائل گورباچوف نے صدر یلسن کی موت پر کہا ہے کہ ’انہوں نے ملک کے لیے کئی بڑے کام لیکن سنگین غلطیاں بھی کیں۔‘

اسی بارے میں
پیوتن کا ستارہ بلند
13 March, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد