ماحولیاتی حدت سے بدلتی دنیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قدرتی ماحول کے بارے میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا پر بہت گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ مختلف حکومتوں پر مشتمل انٹر گورئمنٹل پینل آن کلائمیٹ چینج (آئی پی سی سی) کے مطابق ان موسمیاتی تبدیلیوں کے انسانی معاشروں پر بھی واضح اثرات پڑ رہے ہیں۔ ’آئی پی سی سی‘ اپنی اس رپورٹ کا ایک خلاصہ جمعہ کو جاری کرنے والی ہے لیکن اس میں استعمال کی جانے والی زبان پر جمعرات کی رات تک گفت و شنید جاری رہی۔ حکام کے مطابق اس میں استعمال کی جانے والی زبان پر مختلف ملکوں کے درمیان اختلاف رائے پایا جاتا تھا۔ یورپی ممالک دنیا میں رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر بڑے واشگاف الفاظ میں پیغام دینا چاہتے ہیں جبکہ امریکہ اس سلسلے میں زیادہ سخت الفاظ استعمال کرنے کے حق میں نہیں۔ بائیس صفحات پر مشتمل اس خلاصے کے چند پیراگراف پر چین اور روس نے بھی اعتراضات اٹھائے تھے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ آئی پی سی سی اس رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلوں سے دنیا کے کئی خطوں میں بسنے والے کروڑوں افراد کی زندگیوں پر ممکنہ طور پر پڑنے والے تباہ کن اثرات کے بارے میں خبردار کیا جائے گا۔ پینل کے چیئرمین راجندر پچوری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے غریب خطوں میں بسنے والے افراد جو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے کسی طور بھی ذمہ دار نہیں ہیں ان تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ امریکہ، چین اور بھارت کے حکام ماہرین موسمیات اور سائندانوں سے سوالات کر رہے ہیں کہ وہ کیسے اینے یقین سے مستقبل کے بارے میں یہ باتیں کر سکتے ہیں۔ یہ رپورٹ جون میں ہونے والی جی ایٹ ملکوں کی سربراہ ملاقات میں بھی پیش کی جائے گی۔ |
اسی بارے میں کاربن ڈائی آکسائڈ کم کرنے پر انعام 09 February, 2007 | نیٹ سائنس ماحولیاتی تبدیلی، عالمی رہنما متفق16 February, 2007 | نیٹ سائنس شمالی کرہ میں گرم ترین موسمِ سرما16 March, 2007 | نیٹ سائنس شمالی کرہ میں گرم ترین موسمِ سرما16 March, 2007 | آس پاس موسمی خطرات، احتیاط کی ضرورت17 March, 2007 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||