شمالی کرہ میں گرم ترین موسمِ سرما | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک امریکی سرکاری ایجنسی کے مطابق اس سال شمالی کرہ میں موسمِ سرما کے دوران درجہ حرارت گزشتہ ایک سو پچیس سال میں سب سے زیادہ رہا۔ اس خطے میں دسمبر سے فروری تک زمین اور سمندر کا مجموعی درجہ حرارت اوسط سے ایک اعشارہ تین فارن ہائیٹ زیادہ تھا۔ ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ 2007 گرم ترین سال ہو سکتا ہے۔ ’نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموس فیئرک ایڈمنسٹریشن‘ کے جے لاریمور کے مطابق مطابق ’اس بڑھتے درجہ حرارت کا ذمہ دارگرم درجہ حرارت کا رجحان اور پیسیفک میں موجود ایک درمیانی شدت کا ’النینو‘بھی ہے‘۔ ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ہر عشرے میں درجہ حرارت اعشایہ دو کی حد سے بڑھ رہا ہے اور ریکارڈ پر موجود گرم ترین سالوں میں سے پہلے دس سال سنہ 1995 کے بعد کے ہی ہیں۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس صدی کے اختتام تک دنیا کا درجہ حرارت ایک اعشاریہ آٹھ سنٹی گریڈ سے چار سنٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ | اسی بارے میں مونگوں کے ماند پڑتے رنگوں میں جان11 March, 2007 | نیٹ سائنس 2007 میں حدت اور بڑھےگی 04 January, 2007 | نیٹ سائنس گلوبل وارمنگ سے زیادہ تباہ کاریاں15 August, 2006 | نیٹ سائنس گلوبل وارمنگ کے ڈیٹا میں ابہام24 June, 2006 | نیٹ سائنس موسمیاتی تغیر، انسان بھی ذمہ دار04 May, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||