BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 April, 2007, 14:13 GMT 19:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانوی فوجی رہا کر دیے ہیں: ایران
صدر احمدی نژاد
ایرانی صدر نے برطانوی فوجیوں سے الوداعی ملاقات کی
ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے برطانوی نیوی کے پندرہ اہلکاروں کو آزاد کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان ایک اخباری کانفرنس کے ذریعے کیا، جس کے دوران ایرانی صدر نے ان کمانڈوز کو میڈلز بھی دیئے جنہوں نے کارروائی کر کے برطانوی فوجیوں کو خلیج فارس سے حراست میں لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا ’برطانوی اہلکاروں کو فوراً رہا کر کے ایک ہوائی اڈے کی طرف لیجایا جا رہا ہے۔‘

تاہم انہوں نے اس الزام کو دہرایا کہ برطانوی اہلکار غیر قانونی طور پر ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا ’ ان کی رہائی برطانیہ کے لیے ایک تحفہ ہے۔‘

برطانیہ کو تحفہ
 فوجیوں کی رہائی برطانیہ کے لیے ایک تحفہ ہے
صدر احمدی نژاد

ایرانی صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے برطانوی حکومت میں اتنا حوصلہ نہیں کہ وہ اپنی عوام کو سچ بتائے کہ اس سے غلطی ہوئی ہے۔

احمدی نژاد نے عراق پر امریکی حملے اور لبنان میں اسرائیلی جنگ کی مذمت بھی کی۔ ایرانی سال نو کے آغاز پر کی گئی اس اخباری کانفرنس کے ذریعے صدر احمدی نژاد نے ان ممالک کی مذمت کی جو ان کے بقول ’دنیا میں دکھ اور تباہی کے ذمہ دار ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نہیں ہے جو مظلوموں کے لیے اٹھ کھڑا ہو۔ ان کا کہنا تھا ’ عراق پر حملہ اس بہانے کیا گیا تھا کہ وہاں وسیع پیمانے پھیلانے والے ہتھیار ہیں لیکن قابض فوجیں اب بھی عراق میں موجود ہیں اور لوگ مر رہے ہیں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد