یوروگوئے:صدربش کے خلاف مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر بش فروغِ تجارت کے لیے یوروگوئے میں ہیں جہاں ان کی آمد کے موقع مظاہرہ کیا گیا ہے۔ صدر بش جو ان دنوں لاطینی امریکہ کے دورے پر ہیں۔ وہ برازیل سے یوروگوئے پہنچے تھے۔ صدر بش نے یوروگوئے پہنچنے کے بعد اپنے ہم منصب صدر تابارے ویزکوئز سے ملاقات کی اور اس کے بعد ایندھم کے متبادل وسائل کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے۔ یوروگوئے امریکہ سے آزادنہ تجارت میں انتہائی دلچسپی رکھتا ہے اور اس کے لیے دوسرے لاطینی امریکی ممالک کے تجارتی پابندیاں قبول کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ دوسری طرف وینز ویلا کے صدر ہوگو شاویز بھی لاطینی امریکی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔اور انہوں نے دریائے پلاتی کے دوسری جانب ارجنٹائن میں ایک بڑے ہجوم سے خطاب کیا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی اثر و رسوخ کے خلاف لاطینی امریکہ کو جمع ہو جانا چاہیے۔ دوسری طرف صدر بش نے لاطینی امریکہ میں اپنے ملک کے ریکارڈ کا دفاع کیااور اس بات کی تردید کی کی کہ ان کے ملک نے خطے کو نظر انداز کیا ہے ۔ صدر بش کا کہنا تھا کہ امریکہ نے افلاس کے خلاف لڑائی میں لاطینی امریکی ممالک کی امداد کی ہے۔ صدر بش نے کہا کہ ان کا یہ دورہ ان کے ملک کی اس خواہش کا اظہار ہے کہ ہمیں مل جُل کر کام کرنا چاہیے۔ | اسی بارے میں شاویز کی بُش کے ’غلبہ‘ پر تنقید10 March, 2007 | آس پاس کاسترو اور شاویز کی براہ راست ریڈیو پر گفتگو28 February, 2007 | آس پاس وینزویلا: شاویز رہیں گے یا نہیں03 December, 2006 | آس پاس امریکہ مخالف شاویز کی کامیابی03 December, 2006 | آس پاس لاطینی امریکہ : سیاسی تبدیلیاں، نئے چیلنجز24 December, 2006 | آس پاس لاطینی امریکہ میں بائیں بازو کا عروج10 December, 2006 | آس پاس لاطینی امریکہ : بائیں بازو کا عروج05 March, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||