برطانوی چھاپے، مالکی کی مذمت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے وزیراعظم نے اتوار کو بصرہ میں عراقی اور برطانوی فوجیوں کی طرف سے ایک انٹیلی جنس ادارے کے حراستی مرکز پر چھاپے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ نوری المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ عمل کے ذمہ دار افراد کو سزا دی جانی چاہیے۔ برطانوی فوج کا کہنا ہے کہ چھاپہ انسداد دہشت گردی سے متعلق عراقی فوج کی سربراہی میں جاری آپریشن کا حصہ ہے جو قتل و غارت میں ملوث ایک ’ڈیتھ سکوارڈ کے رہنما‘ کو تلاش کررہا ہے۔ انکا کا کہنا ہے کہ جنوبی عراق میں قائم اس حراستی مرکز میں قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے شواہد ملے ہیں۔ نوری المالکی کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ’وزیراعظم نے بصرہ میں قائم سکیورٹی ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ مارنے سے متعلق فوری تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔‘ برطانوی فوج نے ایک جوابی بیان میں کہا ہے کہ عراق کے انٹلیجنس ایجنسی کے مرکز کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا ہے بلکہ پہلے سےمارے جانیوالے چھاپوں میں جو معلومات ملی تھیں ان کی بنیاد پر وہ مرکز میں داخل ہوئے تھے۔ ’آپریشن کے دوران ایک خاتون اور دو بچوں سمیت تیس قیدی عراقی فوجیوں کے ہاتھ لگے جن کو زیرحراست رکھا گیا تھا ۔ان میں سے بعض قیدیوں نے تشدد کے نشانات دکھائے اور بتایا کہ انہیں گالیاں دی گئی تھیں۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراقی فورسز نے دروازوں کے تالے توڑ دیئے جسکی وجہ سے بعض قیدی فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے اور بیان میں ان رپورٹوں کی تردید کی گئی ہے کہ عراقی فورسز نے ان قیدیوں کوجان بوجھ کر چھوڑ دیا تھا۔ اس سے قبل بصرہ میں پانچ افراد کو اس شک پر گرفتار کیا گیا کہ وہ کثیرالقومی افواج اور عراقی شہریوں کے خلاف سڑک بم حملوں، اغواء، تشدد اور ہلاکتوں میں ملوث ہیں۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ پیر کے روزگیارہ سوعراقی اور امریکی فوجیوں نے مشترکہ طور پر بغداد کے ایک ایسے علاقے میں آپریشن کیا جو شیعہ رہنما مقتدہ الصدر کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران نہ اسلحہ اور نہ ہی کسی عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیاہے۔ یہ چھاپے ایسے وقت مارے گئے ہیں جب عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ ان مزاحمت کاروں کو صلح کی پیش کش کررہے ہیں جو مذاکرات اور صلح کی زبان کو جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جنہوں نے یہ پیش کش قبول نہیں کی ان کو ایسی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑیگا اور عراق کے چپے چپے میں ایسی ہی کارروائیاں ہوں گی۔ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ کیا ان مزاحمت کاروں کو جو ہتھیار رکھیں گے عام معافی ملی گی کہ نہیں۔ نوری المالکی نے مزید کہا ہے کہ وہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران کابینہ میں ردوبدل کرنے والے ہیں۔ اس سے متعلق ابھی تک کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم بعض رپورٹوں میں ایک نامعلوم حکومتی اہلکار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ وزیراعظم مقتدہ الصدر کے وفادار چھ وزراء کو فارغ کردے ۔مقتدہ الصدر پر امریکہ کی جانب سے تنقید جاری ہے۔ | اسی بارے میں انٹیلیجنس کا بہتر نظام درکار ہے: بریمر10 November, 2003 | صفحۂ اول امریکی کارروائیوں میں تیزی15 November, 2003 | صفحۂ اول سات ارب ڈالر بھی، سزا کا فیصلہ بھی18 November, 2003 | صفحۂ اول عراق سے فوج کی واپسی کا مطالبہ18 November, 2005 | صفحۂ اول عراق نے امریکی رپورٹ رد کردی03 June, 2006 | صفحۂ اول بش، نور المالکی سے ملیں گے 22 November, 2006 | صفحۂ اول عراق:چارسال میں 12 ہزار اہلکارہلاک25 December, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||