BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 March, 2007, 13:17 GMT 18:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چین کے دفاعی بجٹ میں اضافہ
چینی فوجی
فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ اور ہتھیاروں کو جدید کیا جائے گا
چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار سات میں ان کا ملک اپنے دفاعی بجٹ میں 17.8 فیصد اضافہ کرے گا۔

ترجمان ژیانگ اینزو نے کہا کہ آنے والے مالی سال میں دفاعی اخراجات 350.92 ارب یوان ہونگے، جو کہ پچھلے سال کی نسبت 52.99 ارب یوان زیادہ ہیں۔

دفاعی بجٹ میں اضافے کا اعلان چینی قانون سازوں کے پارلمیانی اجلاس سے ایک روز قبل کیا گیا ہے۔

ژیانگ اینزو کا کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ میں بڑھائے گئے وسائل سے فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ اور ہتھیاروں کو جدید کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دیں۔

چین کا کہنا ہے کہ اس کے دفاعی بجٹ میں پچھلے سال 14.7 فیصد اضافہ ہوا تھا، لیکن امریکہ اور بعض تبصرہ کاروں کا کہنا ہے کہ حقیقی اضافہ ظاہر کیے گئے اعداد و شمار سے دو سے تین گنا زیادہ ہو سکتا ہے۔

امن کے دعوے
 دفاعی اخراجات میں اضافہ چین کی طرف سے بیان کردہ امن کے دعوؤں کا غماز نہیں ہے
ڈک چینی

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چین اپنی فوج کو، جو کہ دنیا کی بڑی لیکن ساز و سامان کے اعتبار سے ایک پسماندہ فوج ہے، جدید اسلحہ سے لیس کرنے کے لیے نئے بحری جہاز، میزائل اور جنگی طیارے تیار کرنا چاہتا ہے۔

امریکہ نے چین کے بڑھتے ہوئے دفاعی بجٹ پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے کیے جانے والے اخراجات کو شفاف بنانے پر زور دیا ہے۔

امریکی نائب صدر ڈک چینی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ چینی فوج کا بڑھتا ہوا حجم اور جنوری میں کیا جانے والا ایک میزائل تجربہ، جس میں ایک غیر متحرک موسمیاتی سیارے کو تباہ کیا گیا تھا، چین کی طرف سے بیان کردہ امن کے دعوؤں کا غماز نہیں ہے۔

ڈک چینی کے اس بیان کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے امریکہ کو ایک ایسے ہمسائے سے تشبیہ دی جو دوسروں کے معاملات میں بہت دلچسپی لیتا ہے۔

غیر ضروری دلچسپی
 امریکہ ایک ایسا ہمسایہ ہے جو دوسروں کے معاملات میں غیر ضروری دلچسپی لیتا ہے
چینی وزارت خارجہ

ترجمان نے خفیہ مقاصد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین کی حکمت عملی صرف دفاعی ہے۔ ’آپ کیا کریں گے اگر آپ کا ہمسایہ دروازے میں پڑی دراڑ سے گھر کے اندر جھانکے بھی اور با آواز بلند دروازہ کھولنے کو بھی کہے کہ دیکھنا چاہتا ہے اندر کیا ہے ۔۔۔ تو کیا آپ پولیس کو بلائیں گے؟‘

ان کا کہنا تھا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، چین ترقی کے پر امن مقاصد پر یقین رکھتے ہوئے مشترکہ خوشحالی کا خواہاں ہے۔ ’اسی اصول کی وجہ سے چین نے دنیا بھر سے اعتماد اور تعاون حاصل کیا ہے‘۔

اسی بارے میں
چین کی نئی شہری غربت
01 March, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد