’ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کرنے کو تیار ہے۔ امریکی ٹیلی وژن اے بی سی سے بات کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ انہوں نے مزید جوہری پھیلاؤ کی مخالفت کی تھی لیکن ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری توانائی کا حق حاصل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے اس خیال کی تردید کی کہ وہ امریکہ کے ساتھ جنگ کے خواہاں ہیں اور کہا کہ ’ایران دوسرے لوگوں سے محبت بڑھانے کے راستے تلاش کرنے کی کوشش میں ہے۔‘ پیر کے روز ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات پر امریکہ کی طرف سے کسی بھی حملہ کا بھرپور دفاع کرے گا۔ محمود احمدی نژاد نے یہ بات امریکی حکام کے اس بیان کے بعد کہی جس میں کہا گیا تھا کہ ایران عراق میں شیعہ ملیشیا کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے جو امریکی فوج پر حملوں میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر جارج بش نے اس خیال کی ترید کی کہ امریکہ ایران پر حملہ کرنے والا ہے اور کہا کہ یہ افواہیں ان کی انتظامیہ کے ناقدین کی طرف سے پھیلائی ہوئی ہیں۔ اے بی سی کے ساتھ گفتگو کے دوران جب صدر احمدی نژاد سے اسرائیل کے بارے میں ان کےرویے کے بارے میں پوچھا گیا تو ایرانی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کے مستقبل کے بارے میں ریفرنڈم کرایا جانا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ بات کہ کیا اسرائیل کو قائم رہنے کا حق حاصل ہے، اس کا جواب فلسطینیوں سے پوچھا جانا چاہیئے۔‘ احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ’فلسطینیوں کواس بارے میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق ہونا چاہیئے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’فلسطینیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں مطالبہ کریں اور وہ جو بھی فیصلہ کریں اس کا احترام کیا جانا چاہیئے۔‘ ایرانی صدر نے اس بات کی وضاحت نہیں کہ مجوزہ ریفرنڈم میں فلسطینیوں کے سامنے کیا تجاویز رکھی جانا چاہئیں یا یہ کہ اسرائیلی شہریوں کو بھی اس ریفرنڈم میں شامل کیا جانا چاہئیے یا نہیں۔ تاہم انہوں نے انٹرویو کے دوران اسرائیل پر فلسطینیوں کے قتل عام، انہیں بےگھر کرنے اور کئی فلسطینی مردوں کو قید میں لے کر ان کے خاندانوں کو تقسیم کرنے کے الزامات لگائے۔ | اسی بارے میں ایران:’بش انتظامیہ محتاط رویہ اپنائے‘12 February, 2007 | آس پاس حملے کی تیاری نہیں کر رہے: بش12 February, 2007 | آس پاس ’عراق میں ایرانی بموں کا استعمال‘11 February, 2007 | آس پاس جوہری پروگرام پر ایران کا اصرار11 February, 2007 | آس پاس ایران کیخلاف کارروائی’تباہ کن‘05 February, 2007 | آس پاس عراق: ایران کو امریکی وارننگ01 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||