BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 February, 2007, 00:49 GMT 05:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پھنسے پاکستانیوں کیلیے امداد
فائل فوٹو
سینیگال نے بھی غیر قانونی تارکینِ وطن کو پناہ دینے سے انکار کیا تھا
موریطانیہ اور سپین کے حکام موریطانیہ کے ساحل پر ایک کشتی میں سوار دو سو غیر قانونی پاکستانی تارکینِ وطن کے بندرگاہ پر اترنے کے بارے میں مذاکرات کر رہے ہیں۔

دریں اثنا موریطانیہ کی ہلال احمر اور سپین کی ریڈ کراس نے ان دو سو پاکستانیوں کے لیے فوری امداد بھیجی ہے۔ یہ امداد زیادہ تر کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل ہے جس میں بسکٹ، ڈبل روٹیاں، پانی اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے نے موریطانیہ کے حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس کشتی پر کم از کم چار سو کے قریب غیر ملکی تارکین وطن سوار ہیں جن میں سے دو سو کے قریب کشمیری ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ تعین نہیں کیا کہ ان کشمیریوں کا تعلق پاکستان سے ہے یا بھارت سے۔

انہوں نے کہا کہ موریطانیہ کے حکام نے پیر کی شام ایک مرتبہ پھر ان غیر ملکی تارکینِ وطن کو نووادھیبو کی بندگاہ پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

موریطانیہ کی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موریطانیہ کا اس کشتی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ اس میں سوار غیر ملکی تارکین وطن کی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتے۔ اس بیان میں کہا گیا کہ کشتی پر سوار دوسو کے قریب مسافروں کا تعلق پاکستان سے ہے۔

یہ کشتی کئی سو میل جنوب میں گنی کی طرف جا رہی تھی جہاں سے اس کی منزل کنیری کے جزائر تھی۔

غیر قانونی تارکینِ وطن کی بے بسی
 موریطانیہ کی حکومت کا غیر قانونی تارکینِ وطن سے بھری ہوئی کشتی کی خرابی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس میں سوار لوگوں کی ذمہ داری لے سکتی ہے
موریطانوی وزارتِ خارجہ

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق غیر قانونی تارکینِ وطن سے بھری ہوئی یہ کشتی سنیچر کو سمندر میں خراب ہوگئی تھی اور سپین کی بحری فوج کے ایک جہاز نے اس کشتی کو کھینچ کر موریطانیہ کی شمالی بندرگاہ نووادھیبو پہنچایا۔

جب ہسپانوی بحریہ نے موریطانیہ کے حکام سے غیر قانونی تارکینِ وطن سے بھری ہوئی کشتی کے لیے مدد طلب کی تو انہوں نے مکمل انکار کرتے ہوئے خود کو اس ذمہ داری سے مستثنیٰ قرار دیا۔

موریطانیہ کا مؤقف ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں پھنسی ہوئی اس کشتی نے اپنا سفر میلوں دور واقع جزیرے گنی بساؤ سے شروع کیا تھا اور اس کشتی میں خرابی بھی موریطانیہ کی ساحلی حدود میں نہیں ہوئی۔ اس لیے بین الاقوامی قوانین کے تحت وہ اس کشتی کو پناہ دینے کا پابند نہیں ہے۔

ادھر ہسپانوی حکام کا کہنا ہے کہ ہسپانوی بحری جہاز نے موریطانیہ سے پہلے اتوار کو غیر ملکی تارکینِ وطن کی کشتی کو سینیگال کی نزدیک ترین بندرگاہ پر لے جانے کوشش کی تھی لیکن سینیگال نے بھی اس کشتی کو واپس لے جانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

سینیگال اور موریطانیہ غیر ملکی تارکینِ وطن کے لیے یورپی ممالک میں داخل ہونے کے لیے مقبول ہیں۔ ان ممالک سے غیر ملکی تارکینِ وطن کنیری جزیروں پر پہنچتے ہیں جہاں سے انہیں یورپ میں داخل ہونے میں آسانی ہوتی ہے۔

اسی بارے میں
بارہ سو پاکستانی گرفتار
19 January, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد