BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 April, 2005, 14:52 GMT 19:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی، بھارتیوں کا ہسپانیہ پر ہلہ
ہسپانیہ میں تارکین وطن
لوگ پیدل، بسوں کے ذریعہ اور ریل پر ہسپانیہ کی سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہسپانیہ اور فرانس کی سرحد پر پولیس نے سینکڑوں پاکستانی اور بھارتی غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے جو ہسپانیہ داخل ہونےکی کوشش کر رہے تھے۔

یہ تارکین وطن یورپ کے مختلف ممالک سے ہسپانیہ میں مستقل شہریت کے لیے قسمت آزمانے جا رہے تھے۔

ہسپانیہ نے وہاں کام کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کے لیے ایک سکیم کا اعلان کیا ہے۔ یہ سکیم سات فروری سے سات مئی تک جاری رہے گی۔

اس سکیم کے تحت صرف ان لوگوں کو شہریت مِل سکتی ہے جو اگست سے ہسپانیہ میں موجود تھے اور کام کر رہے تھے۔ لیکن جرمنی، فرانس، اٹلی اور یورپ کے دوسرے ممالک میں رہنے والے پاکستانی بھی کسی نہ کسی طرح اس سکیم سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔

لوگ پیدل، بسوں کے ذریعہ اور ریل پر ہسپانیہ کی سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پکڑے جانے پر ان افراد کو پوچھ گچھ کے لیے فرانس لے جایا جاتا ہے جہاں پولیس کو مترجموں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

یہ غیر قانونی تارکین وطن پولیس سے کہتے ہیں کہ وہ انگریزی، فرانسیسی اور ہسپانوی نہیں بول سکتے اور اسی لیے پولیس ان لوگوں کو بغیر ان کے حقوق سمجھائے چھوڑنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔

پولیس سے چھوٹ جانے کے بعد یہ لوگ ایک بار پھر ہسپانیہ کا رخ کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد