BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 December, 2005, 14:38 GMT 19:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یونان پاکستانی: تفتیش کارمقرر
فائل فوٹو: یونان میں تارکین وطن
یونان میں ہرجانے کا دعویٰ دائر ہونے کے بعد پاکستانیوں کی طرف سے مبینہ ’اغوا اور غیر قانونی پوچھ گچھ‘ کا جائزہ لینے کے لیے تفتیشکار کا تقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ یونان میں پاکستانی مشن پہلے دن سے ہی اس سلسلے میں یونانی حکومت سے رابطے میں ہے۔

تسنیم اسلم کے مطابق یونانی حکومت نے پاکستان کو کئی بار یقین دلایا ہے کہ نہ تو کوئی گرفتاری ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں مذکورہ پاکستانیوں سے رابطے کی کوشش کی گئی ہے لیکن وہ نامعلوم وجوہ کی بنا پر ملاقات سے گریز کر رہے ہیں۔

یونان کے داراحکومت ایتھنز اور اس کے گرد و نواح میں کام کرنے والے تقریباً اٹھائیس پاکستانیوں کا الزام ہے کہ لندن میں سات جولائی کے بم حملوں کے بعد انہیں اغوا کرکے ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور اس کارروائی میں یونانی حکام اور برطانیہ کی خفیہ سروس کے ایجنٹ بھی شریک تھے۔

برطانیہ میں حزب اختلاف کی جماعت لبرل ڈیوموکریٹک پارٹی کے سرکردہ رہنما سر چارلس مینیزیس نے اس معاملے کی تفتیش کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی دفترِ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایتھنز میں پاکستانی شہریوں کے وکیل نے اس معاملے میں مبینہ طور پر ملوث اہلکاروں کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے اور اسی کے بعد حکومت نے پراسیکوٹر کا تقرر کیا ہے جو اب اس معاملے کے تمام حقائق کی چھان بین کر کے یہ طے کرے گا کہ آیا یہ واقعہ ہوا تھا یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اس معاملے میں کچھ کہنا توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں کہا کہ یونان میں ایک تنظیم کے صدر اس معاملے میں متحرک ہیں اور وہ ہی دعویٰ کرنے والے پاکستانیوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مشن نے کئی بار ان پاکستانیوں سے رابطے کی کوشش کی لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ ملنے سے گریز کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد