BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 February, 2007, 09:50 GMT 14:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ

فائل فوٹو
طالبان نے دو دن قبل ہلمند کے اہم شہر موسی قلعہ پر قبضہ کر لیا تھا (فائل فوٹو)
افغانستان میں تعینات اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اتوار کی
صبح ایک حملے میں موسیٰ قلعہ میں طالبان کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے جبکہ طالبان نے اس دعوی کی تردید کرتے ہوئے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

اتحادی فوج نے اپنے ایک بیان میں ہلاک ہونے والے طالب کمانڈر کا نام ظاہر نہیں کیا ہے البتہ افغان حکام نے ہلاک ہونے والے شخص کا نام ملا عبدالغفور بتایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کا یہ اہم کمانڈر حال ہی میں موسیٰ قلعہ میں پیش آنے والے واقعات اور شہر کے اندر دہشت گردی کے متعدد حملوں کا ذمہ دار تھا۔

بیان کے مطابق اتوار کی صبح آٹھ بجے اتحادی فوج نے موسیٰ قلعہ سے باہر طالب کمانڈر کی گاڑی پر فضائی حملہ کیا جس کے بعد متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس سے یہ اندازہ ہوا کہ گاڑی میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد لے جایا جا رہا تھا۔

طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے سٹیلائٹ فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اتحادی فوج کے اس دعوے کی تردید کی اور کہا ہے کہ حملے میں طالبان کا کوئی اہم کمانڈر ہلاک نہیں ہوا ہے۔

ملا غفور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ تین دن قبل موسیٰ قلعہ پر طالبان کے قبضہ کی قیادت کر رہے تھے۔ ان کا ایک بھائی چھبیس جنوری کو اتحادی فوج کے ایک حملے میں اپنے آٹھ ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا تھا۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر طالبان کو اتحادی افواج کی جانب سے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے تو طالبان موسیٰ قلعہ کو دوبارہ قبائلی عمائدین کے حوالے کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے طالبان نے دو دن قبل افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے اہم شہر موسیٰ قلعہ پر قبضہ کر لیا تھا جوطالبان اور برطانوی فوج کے معاہدے کے بعد سے گزشتہ چار ماہ سے قبائلی عمائدین کے کنٹرول میں تھا۔ اتحادی فوج نے سنیچر
کو کہا تھا کہ وہ اس کا قبضہ چھڑانے کے لیے تیاریاں کر رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد