’امریکہ کی مدد مگر کس حد تک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپیئن پارلیمان اس موضوع پر بحث کر نے والی ہے کہ امریکہ کو ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ میں ہوائی جہازوں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں اور بینکوں میں لین دین کے بارے میں کس حد تک معلومات فراہم کی جانی چاہیں۔ یورپی یونین اس حوالے سے پہلے ہی خدشات کا اظہار کر چکی ہے کہ موجودہ طریقۂ کار کے تحت مسافروں سے متعلق جن معلومات تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے وہ اس کے اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی کسی حد تک خلاف ورزی ہے۔ جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ بینکوں میں ہونے والے لین دین اور مسافروں کے بارے میں معلومات کا حصول دہشت گردی کے خلاف اس کی جنگ میں ایک ضروری ہتھیار ہے۔ امریکہ نے ’نائن الیون‘ کے واقعہ کے بعد مسافروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ تاہم یورپی یونین میں شامل کئی ممالک معلومات کے حصول کے امریکی طریقۂ کار سے خوش نہیں ہیں۔ گزشتہ برس یہ بات سامنے آئی تھی کہ دنیا بھر میں رقوم منتقل کرنے والی ایک نجی کمپنی ’سؤفٹ‘ یورپی یونین کے پرائیوسی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکہ کو معلومات فراہم کر رہی ہے۔
یورپی ارکانِ پارلیمان اب یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا یہ معلومات دہشت گردی کی روک تھام کے لیے تیار کیے گئے خودکار امریکی نظام ’آٹومیٹیڈ ٹارگیٹنگ سسٹم‘ کو فراہم کی جاتی رہی ہیں۔ وہ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ اگر امریکہ نے کسی ٹیلی کمیونیکیشن یا انشورنس کمپنی سے بھی ایسی ہی مدد حاصل کر رکھی ہے تو کیا یہ بات یورپی یونین کے علم میں ہے؟ یورپی کمیشن نے اپنے طور پر امریکی حکومت سے تحریری طور پر پوچھا ہے کہ وہ آٹومیٹیڈ ٹارگیٹنگ سسٹم کے ذریعے جو معلومات حاصل کر رہا ہے اس سے کہیں ان کے درمیان معلومات کے تبادلے کے معاہدے سے تجاوز تو نہیں کیا جا رہا۔ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمان صُوفی کا کہنا تھا کہ اسے امریکہ کی مخالفت نہ سمجھا جائے، بلکہ امریکہ میں تو پرائیویسی قوانین یورپی یونین کے مقابلے میں زیادہ سخت ہیں۔ صوفی کے مطابق لیکن ان قوانین کا یورپ میں نفاذ نہیں ہوتا اور امریکی اقدامات پر نہ تو یورپی سطح پر اور نہ ہی رکن ممالک کی اپنی اپنی پارلیمان میں جمہوری بحث ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں ’یورپ کی کامیابی آئین پر منحصر‘17 January, 2007 | آس پاس آسیان یورپی یونین کے راستے پر13 January, 2007 | آس پاس یورپ اور ایشیا میں سستی ائرلائن 05 January, 2007 | آس پاس لبنان: امن فوج کی جلد روانگی 25 August, 2006 | آس پاس ’گوانتانامو قیدخانہ بند کر دیں گے‘21 June, 2006 | آس پاس سلامتی کونسل نے مذمت نہیں کی27 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||