یورپ اور ایشیا میں سستی ائرلائن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشیا کی ایک فضائی کمپنی ’ ایئر ایشیا ‘ یورپ اور ایشیا کے درمیان سستی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سروس کے تحت لندن سے ملیشیا آنے جانے کا ٹکٹ صرف اسی ڈالر میں مل سکےگا۔ کمپنی کے سربراہ ٹونی فرنانڈیز نے بی بی سی کو بتایا ’ ہم حقیقی معنوں میں طویل مسافت کے سفر سستا کرنے جارہے ہیں جو پہلے ناممکن لگتا تھا۔ میرے خیال سے اس میں اسی سے ساڑھے چار سو ڈالر تک کے ٹکٹ کی اجازت ہوگی۔‘ ابتداء میں کمپنی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے لندن کے درمیان یہ سروس شروع کرے گی اور سب سے پہلے کولالم پور اور لندن کے درمیان پرواز شروع کی جاۓ گی۔ یورپ اور امریکہ میں سستی پروازیں پہلے ہی سے مقبول ہیں اور لگتا ہے کہ اب ان کا چلن دنیا بھر میں عام ہوجائےگا۔ مسٹرفرنانڈیز کا کہنا ہے اس کے لیے موجودہ کمپنی کے تحت ہی ایک علیحدہ کمپنی قائم کی جائے گی۔’یہ ایک بہترین سروس ہوگي۔ اس میں کچھ سیٹوں کے لیے زیادہ پیسے بھی ادا کرنے پڑسکتے ہیں۔‘
ملیشیا کی ’ایئر ایشا‘ کمپنی دو ہزار ایک میں شروع ہوئی تھی اور تب اس کے پاس صرف تین جہاز تھے۔ اب اس کے پاس پچاس جہاز ہیں اور پچاسی نئے جہازوں کا اس نے آرڈر دے رکھا ہے۔ بعض تجزیہ کاروں نے اس منصوبے کی کامیابی پر شک و شبہات ظاہر کیے ہیں۔ ماحولیات کے لیے کام کرنے والے لوگوں نے بھی اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے فضائی آلودگی میں زبردست اضافہ ہوگا۔ | اسی بارے میں امریکی فضائی کمپنیاں: دیوالیے کی تیاری16.04.2003 | صفحۂ اول امتیازی سلوک پر مقدمہ05.06.2002 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||