BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 13 December, 2006, 04:32 GMT 09:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جینیوا میں دارفور پر ہنگامی اجلاس
سوڈان
سوڈان نہیں چاہتا کہ اقوامِ متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم وہاں جائے
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل کا ہنگامی اجلاس جس پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ سوڈان کے علاقے دارفور میں جاری لڑائی کے بارے میں کوئی اقدام کرے آج (بدھ کو) دوبارہ ہو رہا ہے۔

جینیوا میں ہونے والے کونسل کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا سوڈان میں گزشتہ تین سال سے جاری لڑائی کی وجوہات کی تحقیق کے لیے اقوامِ متحدہ کے سب سے سینیئر اہلکاروں کو وہاں بھیجنا چاہیئے کہ نہیں۔

سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے جو عنقریب سبکدوش ہونے والے ہیں، کونسل پر زور دیا ہے کہ اپنا ایک تفتیش کار دارفور میں بھیجے۔

کوفی عنان نے کہا کہ ’تین سال سے زیادہ عرصے سے دارفور کے باشندے ایک بھیانک خواب سے گزر رہے ہیں۔ گزشہ چند ہفتوں کے دوران لڑائی اور زیادہ بڑھی ہے اور عام لوگوں کی زندگی میں اور بھی زیادہ سختیاں آگئی ہیں۔ کونسل کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقوں کے نام یہ واضح پیغام بھیجے کہ دنیا کو اس صورت حال کا جاری رہنا بالکل منظور نہیں ہے۔اب دارفور کے باشندے ایک دن بھی اس حالت میں نہیں رہ سکتے‘۔

سوڈان
سوڈان میں انسانی حقوق کی بہت پامالی ہو رہی ہے

جینیوا میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ کوئی عام طرح کی ٹیم نہیں ہو گی بلکہ یہ اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق پر کام کرنے والے سب سے ماہر لوگ ہوں گے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو گوانتاناموبے سے لے کر چین اور ازبکستان تک انسانی حقوق کی تحقیقات کرتے ہیں۔

نامہ نگار کے مطابق ان کے پاس بہت زیادہ اخلاقی اتھارٹی ہے اور کوفی عنان چاہتے ہیں کہ یہ لوگ دارفور جائیں۔

تاہم سوڈان نہیں چاہتا کہ اس سطح کی ٹیم اس کی سرزمین پر قدم رکھے۔ سوڈان اقوامِ متحدہ کی امن فوج کو بھی ملک میں داخل ہونے دینا چاہتا۔

جینیوا میں ہونے والے اجلاس میں اقوامِ متحدہ کی حقوقِ انسانی کی کونسل سوڈان ٹیم بھیجنے کے متعلق فیصلہ کرے گی۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ کونسل کی ساکھ کے لیے ایک ٹیسٹ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد