دارفور میں 27 ’بچوں کا قتل‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افریقی امن فورس کا کہنا ہے کہ سوڈان کے سورش زدہ علاقے دارفور میں حکومت حامی ملیشیا نے 27 بچوں سمیت 63 افراد کو ایک ہفتے کے اندر ہلاک کیا ہے۔ اونٹ اور گھوڑوں پر سوار عرب نژاد ملیشیا کے ارکان نے، جو گورنمنٹ یونیفارم میں ملبوس تھے، انتیس اکتوبر کو مغربی دارفور کے آٹھ گاؤوں اور جبیل کیمپ پر حملہ کردیا جن میں یہ ہلاکتیں پیش آئیں۔ افریقن یونین کی ایک ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا ہے۔ ہلاکتوں کی اس رپورٹ پر اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کی کمِشنر لوئز آربر نے سوڈان سے تحقیقات کی اپیل کی ہے۔ لوئز آربر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کم سے کم یہ ثابت ہوگیا ہے کہ سوڈان کی حکومت ملیشیا کو غیرمسلح کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور ملیشیا کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ دارفور میں حکومت حامی عرب نژاد ملیشیا مقامی قبائلیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جن میں لگ بھگ دو لاکھ لوگ مارے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ملیشیا کے لگ بھگ پانچ سو عرب نژاد ارکان ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے بھی سوڈان کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ عرب نژاد جنجوید ملیشیا کو غیرمسلح کرے۔ | اسی بارے میں دارفور: ایک لاکھ اسی ہزار ہلاک14 March, 2005 | آس پاس دارفور ملزمان پر پابندیاں26 April, 2006 | آس پاس دارفور: مزید48 گھنٹے کی مہلت01 May, 2006 | آس پاس دارفور میں امن سمجھوتہ طے پا گیا06 May, 2006 | آس پاس دارفور: شواہد جمع ہوگئے15 June, 2006 | آس پاس سفیر کو سوڈان چھوڑنے کا حکم22 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||