BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 December, 2006, 05:35 GMT 10:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہلمند میں ہلاکتیں کم ہوئیں: طالبان

طالبان
’مسلح طالبان نے جلولئی گاؤں میں اتحادی افواج کے دستے پر حملہ کیا تھا‘
افغانستان میں طالبان نے نیٹو افواج کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ اتوار کی رات ایک جھڑپ میں ستر کے لگ بھگ ’شدت پسند‘ ہلاک ہوئے ہیں۔

طالبان کے ایک کمانڈر ملا معصوم نے افغانستان کے ایک نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر بی بی سی کو بتایا کہ مذکورہ جھڑپ میں بارہ طالبان اور اٹھائیس کے قریب عام افراد مارے گئے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اتوار کی شب تقریباً اسّی مسلح طالبان نے اتحادی افواج کے ایک دستے پر حملہ کیا تھا، جس میں بیس کے قریب غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ صوبہ ہلمند کے جلولئی گاؤں میں پیش آیا ہے۔ ان کے مطابق اس واقعہ کے بعد اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے گاؤں پر بمباری کی جس میں عام شہری مارے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو اتحادی افواج نے ستر طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اتحادی افواج اور طالبان میں شورش زدہ جنوبی افغانستان کے مختلف علاقوں میں آئے روز مسلح جھڑپیں ہوتی ہیں رہتی ہیں اور فریقین اس حوالے متضاد دعوے کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد