ریکارڈ افغان ہیروئن یورپ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ نے اس بات کی تنبیہ کی ہے کہ اس برس افغانستان سے ریکارڈ مقداد میں ہیروئن سمگل ہو کر یورپ میں پہنچی ہے اور امکان ہے کہ کئی افراد اس کو زیادہ مقدار میں استعمال کریں گے۔ اقوامِ متحدہ کے انسدادِ منشیات کے ادارے نے یورپی میئرز کو خط لکھ کر اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ منشیات کے عادی کئی افراد موت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اینٹونیو ماری کوسٹا نے کہا ہے کہ ہیروئن کی اتنی بڑی مقدار کی سمگلنگ کے باعث اس کو ملاوٹ کے بغیر فروخت کیا جائے گا اور یہ اور زیادہ خطرناک ہو جائے گی۔ یورپ افغانستان سے سمگل ہو کر آنے والی ہیروئن کی سب سے بڑی منڈی ہے اور اس سال افغانستان میں پوست کی کاشت میں 59 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اینٹونیو ماری کوسٹا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’بعض یورپی شہروں میں منشیات کا استعمال باقیوں کی نسبت زیادہ ہے۔ یہ ممنوعہ ادویات ہماری نوجوان نسلوں اور مستقبل کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں‘۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے میئرز اور یورپی کمیونٹی کو اس بات کی تاکید کی ہے کہ وہ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ یورپی سیاستدانوں کو اس بات کی زمہ داری لینی چاہیے کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کے علاقوں میں کیا ہو رہا ہے اور ان کو اس بات کی توقع نہیں کرنی چاہیے کہ کوئی اور آ کر ان کے علاقوں میں منشیات سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرے گا۔ | اسی بارے میں طالبان کی پالیسی ’کامیاب ترین‘19 January, 2004 | آس پاس افغان منشیات فروشوں میں لڑائی08 February, 2004 | آس پاس ’افغانستان منشیات کاملک بن سکتاہے‘18 November, 2004 | آس پاس افغانستان پوست کی کاشت کم27 March, 2005 | آس پاس منشیات سمگلنگ، نورزی گرفتار27 April, 2005 | آس پاس عراق: منشیات سمگل کرنے کا راستہ14 May, 2005 | آس پاس افغانستان: سا ٹھ ٹن منشیات نذر آتش 26 June, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||