غزہ کی پٹی پر میزائیل حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل فضائیہ نے غزہ میں مبینہ شدت پسندوں کے ٹھاکانوں پر پانچ میزائیل حملے کیئے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں نے بحیرہ روم سے پروازیں کرکے غزہ میں مختلف مقامات پر میزائیل حملے کیئے۔ اسرائیلی فوج کی ایک ترجمان کے مطانق غزہ میں ان عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں سے مبینہ طور پر اسرائیل پر راکٹ حملے کیئے جانے کے لیئے استعمال کیا گیا تھا۔ تاہم ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ غزہ پر اسرائیل ہیلی کاپٹروں کے حملے سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع عامر پریتز نے اسرائیل پر راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی خاتون کی ہلاکت کے بعد کہا تھا کہ فلسطینیوں کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ فلسطین میں حکمران حماس اور اسلامی جہاد کے جنگجوؤں نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کے جنوبی قصبے صدیروت پر حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی وزیر دفاع عامر پریتز اس قصبے میں رہتے ہیں اور راکٹ حملے میں ان کا ایک محافظ شدید زخمی ہو گیا تھا۔ فلسطینی شدت پسندوں نے صدیروت کے علاقے میں مزید راکٹ داغے جن میں کئی اسرائیلی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں غزہ پر میزائیلوں سے حملے25 August, 2006 | آس پاس غزہ میں اسرائیلی فوجی ہلاک12 September, 2006 | آس پاس خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے: حماس24 September, 2006 | آس پاس صدر کا بیان، حماس کاردعمل22 September, 2006 | آس پاس اسرائیلی حملے، 19 فلسطینی ہلاک14 October, 2006 | آس پاس فلسطینی راکٹ سے اسرائیلی ہلاک15 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||