غزہ میں اسرائیلی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی جنگجوؤں نےکہا ہے کہ انہوں نے غزہ میں ایک حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور کئی زخمی کر دیئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ حماس کے عسکری شعبے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں پر حملہ غزہ سے پانچ سو میٹر اندر ہوا۔ فلسطینیوں نے کہا کہ انہوں نے مرنے والے فوجی کے ہتھیاروں پر قبضہ کر لیا ہے۔ جون میں اسرائیلی فوجیوں کے اغوا کے بعد یہ دوسرا اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا ہے۔ اس سے پہلے ایک فوجی اپنے ہی ساتھیوں کی گولی کا نشانہ بنا تھا۔ اسرائیل نے اپنے فوجی کے اغوا کے بعد سے غزہ کی ناکہ بندی کی ہوئی ہے۔ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے حال ہی میں متنبہ کیا تھا کہ غزہ میں حالات وہاں کے رہائشیوں کے لیئے ناقابل برداشت ہوتے جا رہے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں اپنے فوجی کی رہائی اور فلسطینیوں کو راکٹ فائر کرنے سے روکنے کے لیئے کارروائی کر رہے ہیں۔ فلسطینی جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ اور غرب اردن میں اسرائیلی فضائی حملوں، زمینی کارروائیوں اور فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور ہلاکتوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں اسرائیل: غزہ میں در اندازی22 August, 2006 | آس پاس اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام 23 August, 2006 | آس پاس غزہ پر میزائیلوں سے حملے25 August, 2006 | آس پاس فلسطینی شدت پسند ہلاک31 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||