عراق: 4 برطانوی، 3 امریکی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے جنوب میں واقع آبنائے شط العرب میں ایک کشتی پر کیے جانے والے حملے میں چار برطانوی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ مغربی عراق کے صوبے الانبار میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ لندن میں برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ شط العرب میں گشت کرنے والی کشتی پر حملے کے دوران تین فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔بصرہ میں برطانوی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ معمول کا گشت کرنے والی کشتی پر کیے جانے والا حملے میں ہو سکتا ہے کہ دیسی ساخت کا بم استعمال کیا گیا ہو۔ برطانوی وزیرِ دفاع دیس براؤن نے برطانوی فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان ہلاکتوں کے ساتھ عراق میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد ایک سو پچیس ہو گئی ہے۔ کیپٹن ڈنلوپ نے بتایا ہے کہ زخمی فوجیوں کو فیلڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان میں سے کم از کم اتنا زخمی ہے کہ اسے خطرے سے باہر قرار نہیں دیا جا سکتا۔ وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اسلحے کے ماہرین حملے اور اس میں استعمال ہونے والے اسلحے کے بارے میں معلومات جمع کر رہے ہیں۔ دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں اور عزیزوں کو اطلاع دی جا رہی ہے اور اس وقت ہلاک ہونے والوں کے یونٹوں اور عہدوں کے بارے میں اطلاعات جاری کرنا قبل از وقت ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ گشت کرنے والی کسی ایسی کشتی پر یہ پہلا حملہ جس میں برطانوی فوجی ہوں۔ | اسی بارے میں دوہرا خودکش حملہ، 35 ہلاک12 November, 2006 | آس پاس عراق میں ہلاکتیں 100000: وزیر10 November, 2006 | آس پاس عراق نہیں چھوڑیں گے: صدر بش 22 October, 2006 | آس پاس عراق:’ماڈل شہر‘ میں ہلاکتیں07 October, 2006 | آس پاس ’عراق جنگ سے دہشتگردی بڑھی‘24 September, 2006 | آس پاس عراق میں تشدد صدام دور سے زیادہ21 September, 2006 | آس پاس ’عراق پر امریکی یلغار، خطے کے لیئے آفت‘14 September, 2006 | آس پاس فوج کی کمان عراق حکومت کے حوالے07 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||