بلیئر عراقی پینل سے بات کریں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹونی بلیئرعراق میں فوجی لائحہ عمل کی تبدیلی پرغور کرنے والے ٹاسک فورس کو ثبوت فراہم کریں گے۔ وزیراعظم ٹونی بلیئر ویڈیو لنک کے ذریعہ منگل کو عراق کے معاملے پر مطالعہ کرنے والے پینل کےاراکین سے بات چیت کریں گے۔اس پینل کی قیادت امریکہ کے سابق نائب وزیر خارجہ جیمز بیکر کر رہے ہیں۔ اس سےایک روز پہلےاس پینل سے امریکی صدر جارج بش ملاقات کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ عراق میں غیرملکی فوج کی موجودگی پر یہ پینل دو طرح کےمتبادل پر غور کررہا ہے۔ ان میں سے ایک امریکی فوج کی مرحلے وار واپسی ہے تو دوسرا شام اور ایران کے ساتھ رابطہ بڑھانے پر غور کرناہے، تاکہ جنگ روکنے میں ان کی مدد لی جا سکے۔ ڈاونگ سٹریٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلیئر بات چیت کے دوران بیکراور ان کے پینل کےدیگراراکین کو اس موضوع پر برطانیہ کا نقتہ نظربتائیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ’ برطانیہ کے افسران شروع سے ہی اس پینل سے لگاتار رابطہ میں ہیں‘۔ لبرل ڈیموکریٹ کے رہنما سرمینز کیمپبیل نے کہا ’ یہ غیر مناسب بات ہے کہ وزیر اعظم ایک امریکی پینل کو ثبوت فراہم کریں اور اس متعلق برطانیہ کی پارلیمینٹ میں بات کرنے سے گریز کریں‘۔ انہوں نے کہا’ مسٹر بلیئر کو پارلیمینٹ میں اس معاملے پر وضاحت پیش کرنی چاہیے۔‘ دوسری طرف ڈاونگ سٹریٹ نے مینزس پرالزام لگایا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ رابطے میں نہیں ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ مذکورہ پینل عراق سے متعلق پالسی پر اپنی رپورٹ اس برس کے آخر تک پیش کر دیگی۔ | اسی بارے میں جنگ پر کابینہ میں اختلاف نہیں: بلیئر30 July, 2006 | آس پاس جانے کا وقت بتائیں: بلیئر پر دباؤ06 September, 2006 | آس پاس بیروت: بلیئر کی آمد پر مظاہرے11 September, 2006 | آس پاس ’عراق،افغانستان سے واپسی ٹھیک نہیں‘26 September, 2006 | آس پاس ’فوج کو تمام وسائل مہیا کریں گے‘07 October, 2006 | آس پاس نقاب پوشی، بلیئر اور سٹرا متفق10 October, 2006 | آس پاس ایم فائیو کا انتباہ حقیقی ہے: بلیر10 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||