نقاب پوشی، بلیئر اور سٹرا متفق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے کہا ہے کہ جیک سٹرا کا یہ فیصلہ کہ مسلمان خواتین کے نقاب اوڑھنے پر بحث شروع کی جائے، ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ سابق برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا نے کہا تھا کہ چہرے کو نقاب سے ڈھانپنے سے برطانیہ میں بسنے والی مختلف برادریوں کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ ٹونی بلیئر نے کہا ہے کہ سٹرا نے اس معاملے کو’نپے تلے انداز میں اور سوچ سمجھ کر‘ اٹھایا ہے۔ جیک سٹرا نے یہ بیان گزشتہ ہفتے جاری کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اپنے حلقے کی سرجری میں وہ اب مسلمان خواتین سے کہتے ہیں کہ وہ چہرے سے نقاب اٹھادیں۔ بلیئر نے کہا ہے کہ ایسے معاملات پر آواز اٹھانا اہم ہے تاکہ مختلف ثقافتوں ، مذاہب اور نسلوں میں ہم آہنگی پیدا ہوسکے۔ انہوں نہ یہ تو ہی ںکہا کہ سٹرا کی طرح وہ بھی مسلمان خواتین سے نقاب اٹھانے کو کہیں گے تاہم ان کا اصرار تھا کہ اس پر بحث ضرور ہونی چاہیئے۔ ’ہم یہ کیسے یقینی بنا سکتے ہیں کہ لوگ ہم میں گھل مل سکیں ارو اپنے آپ کو معشرے سے جدا نہ کریں‘۔ چانسلر گورڈن براؤن نے بھی کہا ہے کہ وہ اس مباحثے کے شروع ہونے پر جیک سٹرا کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ اس آگ کو بجھا دیا جائے جس سے شدت پسندی کے شعلے بھڑکتے ہیں۔ جیک سٹرا نے کہا تھا کہ چہرے کو نقاب سے ڈھکنے سے معاشرت تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ | اسی بارے میں ترکی میں حجاب پر پابندی کی تائید 10 November, 2005 | آس پاس فرانس کی صورتِ حال اچانک خراب نہیں ہوئی13 November, 2005 | آس پاس پیرس: بیورز کا بیورگر کنگ مسلم 05 August, 2005 | آس پاس سکول کا فیصلہ درست تھا: لارڈز22 March, 2006 | آس پاس برطانوی مسلمانوں کی امن کی دعا09 July, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||