ایران پر حملہ کیا جا سکتا ہے: اسرائیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے نائب وزیرِ دفاع نے عندیہ دیا ہے کہ ’آخری حربے‘ کے طور پر ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ نائب وزیرِ دفاع افرائم صنیہ نے ایک اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کارروائی کی حمایت نہیں کر رہے لیکن بعض اوقات آخری حربہ ہی آخری راستہ رہ جاتا ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ تبصرہ انتہائی واضع ہے اور اسرائیل کے ایک سینئر اہللکار کی طرف سے کیا گیا ہے۔ ایرانی صدر باالعموم سےہولوکوسٹ یا مرگِ انبوہ کے دائرۂ عمل پر سوال اٹھاتے اور اسرائیل کے کڑے نقاد ہیں۔ گزشتہ سال ان پر اس وقت شدید عالمی تنقید کی گیی جب انہوں نے ایرانی روحانی پیشوا آیت اللہ خمینی کے اس بیان کا اعادہ کیا کہ اسرائیل کو مٹا دیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ نے ایران کو ایٹمی پروگرام اور یورینیم صاف کرنے سے منع کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے اس پر عمل نہ کیا تو اس پر پابندیاں لگا دی جائیں گی۔ ایران اس دھمکی کو مسترد کر چکا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ایٹمی تونائی کا حصول اور اس کا پُر استعمال اس کا حق ہے۔ اس کے بر خلاف اسرائیلی وزیر نے نہ کہا کہ وہ اب بھی امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری ایران کے خلاف پابندیوں پر موثر عمل کو یقینی بنائے گی۔ لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ’لیکن میرا خیال ہے کہ ان پابندیوں کی کامیابی کے امکانات بہت زیادہ نہیں ہیں‘۔ | اسی بارے میں امریکہ، برطانیہ پر احمدی کا حملہ20 September, 2006 | آس پاس احمدی نژاد کا جارج بش کو چیلنج30 August, 2006 | آس پاس ہم کوئی بچے نہیں ہیں: احمدی نژاد17 May, 2006 | آس پاس ’سفارتکاری بہترین طریقہ ہے‘10 May, 2006 | آس پاس بش کے نام احمدی نژاد کا خط08 May, 2006 | آس پاس بش جنگ کےشوقین ہیں: احمدی نژاد01 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||