ڈیموکریٹس کا سینٹ پر بھی غلبہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی نے ورجنیا میں سینٹ کی سیٹ جیت کر ایوان بالا میں بھی برتری حاصل کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست ورجینیا سے ڈیموکریٹ پارٹی کے جم ویب نے حکمران ریپبلیکن جماعت کے جارج ایلن کو ہرا دیا ہے۔ الیکشن حکام نے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کی جیت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے اور سرکاری طور پر ابھی مقابلہ جاری ہے۔ اگر یہ سیٹ ڈیموکریٹ نے جیت لی تو اسے کانگریس کے دونوں ایوانوں پر مکمل غلبہ ہو جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار کو سات ہزار ووٹنگ کی برتری حاصل ہے اور ابھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق کم ووٹوں کے فرق کی وجہ سے سینٹ کی اس نشست کا حتمی نتییجہ آنے میں مزید کئی ہفتے لگ سکتے ہیں اور ہارنے والا امیدوار دوسری مرتبہ گنتی کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ اگر ریپبلیکن جماعت نے یہ سیٹ جیت لی تو اس سے سینٹ میں ریپبلیکن اور ڈیموکریٹ کے سینٹروں کی تعداد پچاس پچاس ہو جائے گا لیکن نائب صدر ڈک چینی کی ووٹ کی بدولت سینٹ پر کنٹرول ریپبلیکن جماعت کا ہی رہے گا۔ | اسی بارے میں ایوان نمائندگان، ڈیموکریٹس کے پاس08 November, 2006 | آس پاس امریکی انتخابات: کون جیتا، کون ہارا؟08 November, 2006 | آس پاس ریپبلکن پارٹی کے انتخابی اجلاس میں ۔۔۔30 October, 2006 | آس پاس اوہائیو: امریکہ کی انتخابی نبض03 November, 2006 | آس پاس کانگریس انتخاب اور مسلمان امیدوار28 October, 2006 | آس پاس وسط مدتی انتخابات اور دو امریکی ووٹر05 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||