اسرائیل: وزیراعظم پررشوت کے الزام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل میں اٹارنی جنرل نے ان الزامات کی تفتیش کا حکم دیا ہے کہ جو وزیراعظم ایہود اولمرٹ پر ماضی میں رشوت لینے کے حوالے سے لگائے جا رہے ہیں۔ ایہود اولمرٹ پر الزام ہے کہ وہ جب وزیر خزانہ تھے تو انہوں نے رشوت لی تھی۔ وزارت انصاف کے حکام نے بتایا ہے کہ الزامات کے مطابق انہوں نے یہ رشوت ایک بڑے بینک کی نجکاری کے موقع پر لی تھی۔ گزشتہ چند مہینوں کے دوران میں ایہوداولمرٹ بدعنوانیوں کے کئی معاملات میں ملوث بتائے گئے ہیں لیکن کسی میں ان پر فرد جرم عاید نہیں کی گئی ہے۔ ان کے علاوہ کئی اور اسرائیلی وزیر بھی طرح طرح کے الزامات میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ صدر موشے کتساؤ پر جنسی نوعیت کے الزامات ہیں، سابق وزیر انصاف ہائم ریمون اور سابق وزیر ماحولیات تزہی ہنیجبی دونوں پر بد عملی کے الزامات ہیں۔ اب تک سب نے ان الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ | اسی بارے میں اولمرٹ اور عباس کی ملاقات متوقع08 October, 2006 | آس پاس سعودیہ: خفیہ مذاکرات کی تردید26 September, 2006 | آس پاس عباس اولمرٹ سے ملنے پر راضی10 September, 2006 | آس پاس اولمرٹ عباس سے ملنے پر آمادہ09 September, 2006 | آس پاس ایہود اولمرت کے استعفے کی خواہش 25 August, 2006 | آس پاس اسرائیلی وزیراعظم مشکل میں18 August, 2006 | آس پاس جنگ بندی نہیں ہوگی: اولمرٹ31 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||