اولمرٹ اور عباس کی ملاقات متوقع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اور فلسطین کے صدر محمود عباس کے اعلی مشیروں نے کہا ہے کہ وہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کرانے کے لیئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کرانے کا مقصد امن کی کوششوں کو دوبارہ سے شروع کرنا ہے۔ حکام کے مطابق اسرائیلی چیف آف سٹاف یورم ٹربوز اور فلسطین کے اعلیٰ مذاکرات کار صائب ارکات کے درمیان اس ہفتے کے آغاز ملاقات ہو چکی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اسرائیل کے لبنان پر حملے سے کچھ دن پہلے ہوئی تھی۔ اسرائیل حماس کی حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار کر رہا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے وہ حماس سے اس وقت تک بات چیت نہیں کرے گا جب تک حماس اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کر لیتی۔ | اسی بارے میں فلسطینیوں سے بات کریں: بش24 May, 2006 | آس پاس اولمرت: محمود عباس مشکوک ہیں22 May, 2006 | آس پاس اسرائیلی وزیراعظم مشکل میں18 August, 2006 | آس پاس اسرائیلی سرحد کا تعین ہوگا:اولمرت29 March, 2006 | آس پاس عباس اولمرٹ سے ملنے پر راضی10 September, 2006 | آس پاس سعودیہ: خفیہ مذاکرات کی تردید26 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||