امریکہ کے ’اعتدال پسندوں‘ سے رابطے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس مشرق وسطیٰ میں ’اعتدال پسند قوتوں‘ کے ساتھ روابط بڑھانے کے لیئے محمود عباس سےملاقات کے بعد اپنے مشرق وسطی دورے کے تیسرے مرحلے میں اسرائیل پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ وزیر اعظم اہود اولمرت سے بھی ملاقات کریں گی۔ امریکی وزیر خارجہ اسرائیل اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے درمیان ہونےوالی لڑائی کے بعد مشرق وسطیٰ میں ’اعتدال پسند‘ حکمرانوں سے ملاقات کر رہی ہیں۔ وہ اس دورے میں سعودی عرب اور مصر کے اعتدال پسند رہنماؤں سے ملاقات کر چکی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے دو اکتوبر کو سعودی بادشاہ عبد اللہ سے ملاقات کے علاوہ مصری وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی ہے۔ ادھر فلسطین میں حماس اور الفتح کے مسلح گروہوں میں جھڑپیں شروع ہو چکی ہیں جس میں دس لوگ ہلاک اور سو زخمی ہوئے ہیں۔ حماس کے اقتدار میں آنے کے بعد مغربی دنیا نے فلسطین کی مالی امداد ختم یا کم کر دی ہے جس سے فلسطینی اتھارٹی کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی جیسے مسائل پیدا ہو چکے ہیں۔ حماس کا موقف ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی جبکہ محمود عباس کی جماعت الفتح اسرائیل کو تسلیم کرتی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے فلسطین میں خون ریزی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے معصوم لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین کو ایک ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عالمی برادری کے ساتھ چل سکے اور دو الگ الگ فلسطینی اور اسرائیلی ریاست کے قیام پر رضامند ہو۔ امریکی صدر جارج بش نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیئے اپنی وزیر خارجہ کو مشرق وسطیٰ کے دورے پر بھیج رہے ہیں تاکہ علاقے میں اعتدال پسند قوتوں کے ساتھ بات چیت شروع کی جا سکے۔ ادھر مصری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیئے مسئلہ فلسطین کا انصاف پر مبنی حل بہت ضروری ہے۔ سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے بھی امریکہ پر ضرور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں استحکام پیدا کرنے کی غرض سے اپنی کوششوں کو دوبارہ شروع کرے۔ |
اسی بارے میں عراق میں تشدد صدام دور سے زیادہ21 September, 2006 | آس پاس ’عراق جنگ سے دہشتگردی بڑھی‘24 September, 2006 | آس پاس ’بش نےعراقی مزاحمت کوچُھپایا‘30 September, 2006 | آس پاس کونڈولیزا رائس کو مظاہرین کا سامنا01 April, 2006 | آس پاس عراق: دھماکوں میں 25 ہلاک17 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||