القاعدہ کا سینئر عہدیدار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں برطانوی افواج نے جنوبی شہر بصرہ میں ایک گھر پر حملے کر کے القاعدہ کے ایک سینئر عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانوی فوجی حکام نے ہلاک کیئے جانے والے عراقی کا نام عمر الفاروق بتایا ہے اور کہا ہے کہ وہ جنوب مشرقی ایشیا میں اسامہ بن لادن کے ایک انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ فاروق کو 2002 میں انڈونیشیا سے گرفتار کر کے افغانستان میں امریکی فوج کی ایک جیل میں رکھا گیا تھا جہاں سے وہ گزشتہ سال فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ فاروق بصرہ میں چھپے ہوئے تھے لیکن اس علاقے میں القاعدہ کی سرگرمیاں دکھائی نہیں دیں۔ ان حکام کا کہنا ہے کہ دو سو فوجیوں نے اس گھر کو محاصرے میں لیا تھا جہاں سے ان پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اس گھیراؤ کے بعد بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں فاروق ہلاک ہو گئے۔ اس آپریشن کی نگرانی کرنے والے افسر کا کہنا ہے کہ بظاہر اس گھر میں فاروق کے علاوہ کوئی نہیں تھا اور نہ ہی اس کارروائی میں ان کے سوا کوئی اور ہلاکت ہوئی۔
بتایا جاتا ہے کہ فاروق کے والدین عراقی تھے اور ان کی پیدائش کویت میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1990 میں القاعدہ میں شمولیت اختیار کی اور افغانستان میں تربیت حاصل کی۔ ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ جب انہیں انڈونیشیا سے گرفتار کیا گیا تو وہ امریکی سفارت خانوں پر حملوں کا ایک سلسلہ شروع کرنے والے تھے۔ بی بی سی کے جم میور کے مطابق افغانستان میں انہیں بگرام کے ہوائی اڈے میں بنائی گئی ایک جیل میں قید رکھا گیا تھا جہاں سے ان کے ساتھ القاعدہ کے تین اور افراد بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں ’صدام کا القاعدہ سے تعلق نہیں‘09 September, 2006 | آس پاس ’القاعدہ نائب سربراہ گرفتار‘03 September, 2006 | آس پاس ’القاعدہ منصوبہ جیسا لگتا ہے‘10 August, 2006 | آس پاس القاعدہ کی کارروائی ہے: امریکی ماہرین 11 August, 2006 | آس پاس القاعدہ کے 20 مشتبہ ارکان ہلاک30 July, 2006 | آس پاس ’القاعدہ‘ کے چار ارکان گرفتار 29 July, 2006 | آس پاس عراق کا القاعدہ سربراہ جیل میں09 July, 2006 | آس پاس ایم آئی فائیو میں القاعدہ کی بھرتی04 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||