’صدام کا القاعدہ سے تعلق نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سینیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق عراق پر امریکی حملے سے پہلے صدام حسین کے القاعدہ قیادت سے مبینہ رابطوں سے متعلق کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔ یہ بات امریکی تفتیشی ادارے سی آئی اے کی 2005 میں تیار کی گئی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے جسے سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے جمعے کو ریلیز کیا ہے۔ امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے مطابق عراق پر امریکی حملے سے پہلے القاعدہ کے رہنماء ابو مصعب الزرقاوی کی ملک میں موجودگی اس امر کا ثبوت ہے کہ صدام حسین القاعدہ سے رابطے میں تھے۔ اپوزیشن ڈیموکریٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ نئی رپورٹ نے صدر بش کے عراق پر حملہ کرنے کے کیس کو کمزور کر دیا ہے۔ واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار جسٹن ویب کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کئی بار عراق پر حملے کو دہشت گردی کے خلاف جنگ سے جوڑنے کی کوشش کر چکے ہیں تاکہ امریکی عوام عراق پر امریکی حملے کو ایک غلطی سمجھنا بند کر دیں اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی طرح اس کی بھی حمایت کریں۔ یہ رپورٹ ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب گیارہ ستمبر کے حملوں کو پانچ سال پورے ہونے کے سلسلے میں صدر بش دہشت گردی کے موضوع پر تقریروں کا ایک سلسلہ شروع کرنے والے ہیں۔ نئی رپورٹ عراق پر امریکی حملے سے پہلے اکٹھی کی جانے والی انٹیلی جنس کا تجزیہ کرنے کی دوسری کاوش ہے۔ اس سے پہلے سینیٹ کمیٹی عراق کے ہتھیاروں کے پروگرام کے جائزے کے سلسلے میں سی آئی اے کی ناکامیوں پر رپورٹ جاری کر چکی ہے۔ امریکی سینیٹ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کے پاس ایسا مواد موجود ہے جس سے انیس سو نوے کے عشرے میں القاعدہ اور صدام حسین کے مابین غیر رسمی رابطوں کی شہادت ملتی ہے لیکن اس مواد سے یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ صدام حسین اور القاعدہ کے مابین باقاعدہ تعلق موجود تھا۔ رپورٹ کے مطابق صدام کا عراق اور القاعدہ نظریاتی طور پر دو مختلف انتہاؤں پر ڈٹے ہوئے تھے۔ ’صدام حسین القاعدہ سے بدظن تھے اور وہ اسلامی انتہاپسندوں کو اپنی حکومت کے لیئے ایک خطرہ سمجھتے تھے اور انہوں نے اپنے پورے دور اقتدار میں القاعدہ کی طرف سے | اسی بارے میں امریکہ کےمزاحمت کاروں سے مذاکرات07 April, 2006 | آس پاس ’صدام نے ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے‘07 September, 2005 | آس پاس صدام کو چارج شیٹ کر دیا گیا15 May, 2006 | آس پاس ’افغان مزاحمت عراق سے شدید ہے‘08 September, 2006 | آس پاس الجزیرہ پر اسامہ بن لادن کا نیا وڈیو 07 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||