BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 September, 2006, 12:15 GMT 17:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جاپان: نئے وزیر اعظم کا انتخاب
ایبے کو پہلے ہی سے مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا تھا
جاپان کی حکمران جماعت نے حکومتی ترجمان شنزو ایبے کو اپنے اگلے سربراہ کے طور پر منتخب کرلیا ہے اور قوی امکان ہے کہ وزیر اعظم جونیشیرو کوئیزومی کے بعد ملک کے اگلے وزیر اعظم بھی وہ ہی ہوں گے۔

اگلے وزیر اعظم کے انتحاب کے لیئے لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی نے 702 ووٹوں میں سے 464 شنزو ایبی کے حق میں دیئے ہیں۔

51 سالہ ایبے کابینہ کے چیف سیکریٹری ہیں اور انہیں پہلے ہی سے مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا تھا۔

توقع ہے کہ ملک کی پارلیمان اگلے ہفتے ان کے وزارت عظمٰی سنبھالنے کی تثدیق کردے گی۔

1955 کے بعد سے اب تک جاپان پر ایل ڈی پی نے حکومت کی ہے۔ اگرچہ یہج ماعت سخت گیر موقف رکھتی ہے تاہم پارٹی میں بڑے عہدے سنبھالنے کے لیئے کئی نہایت قابل امیدوار شامل ہیں۔

ایبے جاپان کے سابق وزیر خارجہ کے بیٹے ہیں جبکہ ان کے دادا جاپانکے سابق وزیراعظم تھے۔ 51 سال کی عمر میں انہیں کابینہ کا وزیر بننے کے لیئے ’جوان‘ تصور کیا جارہا ہے۔

ایبے کی مقبولیت
 ان کے جیتنے کا سبب نہ صرف پارٹی میں ان کی مقبولیت ہے بلکہ وہ عوام میں بھی بہت مقبول ہیں۔

ٹوکیو میں بی بی سی کے نامہ نگار کرس ہوگ کا کہنا ہے کہ ان کے جیتنے کا سبب نہ صرف پارٹی میں ان کی مقبولیت ہے بلکہ وہ عوام میں بھی بہت مقبول ہیں۔

جماعت کے کئی ارکان امید کررہے ہوں گے کہ ان کی مقبولیت ہی انہیں اگلے انتخابات میں اپن نشستوں پر قائم رکھے گی۔

شنزو ایبی کو ملک کے موجودہ وزیر اعظم کی حمایت بھی حاصل ہے۔ تاہم ابھی یہ سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ وہ ملک کو کس سمت میں لے جائیں گے۔ کیونکہ پالیسی کے بارے میں ان کے خیالات میں لوگوں کی نظر میں ابہام پایا جاتا ہے۔

اسی بارے میں
ہیرو شیما میں زلزلہ
12 June, 2006 | آس پاس
شمالی کوریا کی دھمکی
07 July, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد