جاپانی فوج کے انخلا کا فیصلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپانی وزیر اعظم جونیچیرو کوئزومی نے عراق سے جاپانی فوج کے انخلاء کا اعلان کیا ہے۔ ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جاپان کی فوج کی عراق میں موجودگی کو عراقی عوام اور حکومت نے بہت سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان عراق کی تعمیر نو کے لیے ہر ممکن حد تک مدد اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ جاپانی فوجیوں کو جاپان سے باہر تعینات کیا گیا تھا۔ عراق میں جاپانی فوج کی تعیناتی کے فیصلے کو جاپانی عوام میں زیادہ پذیرائی حاصل نہیں ہو سکی تھی اور عوام کی ایک بڑی تعداد اس فیصلے کی مخالف تھی اور وہ اسے جاپان کے عدم جاریحت پر مبنی آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے تھے۔ انیس سو سینتالیس میں امریکہ کی طرف سے وضع کردہ یہ آئین بین الاقوامی تنازعات میں طاقت کے استعمال نہ کرنے کے بنیادی اصول پر تشکیل دیا گیا تھا۔ عراق کے جنوبی شہر سماوا میں تعینات چھ سو جاپانی فوجی تعمیر نو اور طبی امداد مہیا کرنے کے کاموں میں مصروف رہے۔ جاپانی فوج کے انخلاء کے فیصلے کا فوری سبب غالباً آسٹریلیا اور برطانیہ کی طرف سے اس اعلان کے بعد کیا گیا ہے کہ جنوبی عراق کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں جلد ہی عراقیوں کے حوالے کر دی جائیں گی۔ جاپانی فوج پر ذاتی حفاظت کے علاوہ طاقت کے استعمال پر پابندی ہے اسی وجہ سے یہ اپنے دفاع کے لیئے برطانوی اور آسٹریلیا کی فوجوں پر انحصار کرتے تھے۔ حالیہ برسوں میں جاپان نے بین الاقوامی امور میں اپنے کردار کو زیادہ فعال بنانے کی کوشش کی ہے۔ دسمبر سن دوہزار چار میں سونامی طوفان کے بعد جاپان نے انڈونیشیا میں امداد کے لیے اپنے ایک ہزار فوجی بھیجے تھے۔ امریکی صدر بش نے جونیچیرو کوئزومی کے عراق میں جاپانی فوج کو تعینات کرنے کے فصیلے کی تعریف کی تھی جبکہ جاپان میں لوگوں نے اس فیصلے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ عراق میں جاپان کا کوئی فوج ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ تاہم وزیر اعظم جونیچیرو کوئزومی کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب عراق میں مزاحمت کاروں نے جاپان سے تعلق رکھنے والے تین امدادی کارکنوں کو اغواء کر لیا تھا اور ان کی رہائی کے لیئےعراق سے جاپانی فوج کے انخلاء کی | اسی بارے میں عراق: ایک جاپانی اغواء27 October, 2004 | آس پاس مردوں کے لیے ’عورت کی گود ‘14 December, 2004 | آس پاس یرغمال جاپانی کی ہلاکت کی تصدیق 28 May, 2005 | آس پاس جاپان: فوجی اڈہ رہےگا یا نہیں12 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||