BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 May, 2005, 13:26 GMT 18:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یرغمال جاپانی کی ہلاکت کی تصدیق
News image
ایک جاپانی شخص نے تصدیق کر دی ہے کہ عراقی شدت پسندوں کی ویب سائٹ پر شائع شدہ مردہ شخص کی تصویر اس کے بھائی کی ہے۔

ویب سائٹ شائع کرنے والی تنظیم انصار السنہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اکیہیکو سیتو نامی سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

چوالیس سالہ سیتو کو اس ماہ کے اوائل میں بغداد میں اس وقت لا پتہ ہو گئے تھے جب اُس قافلے کو گھات لگا کر حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے وہ محافظ تھے۔

شدت پسند گروہ نے ابتداً کہا تھا کہ حملے کی اس کارروائی میں چار غیرملکی کارکن ہلاک ہوئے تھے جبکہ سیتو بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔

جاپان کی خبر رساں ایجنسی نے کیوڈو ہیرونوبو سیتو کے حوالے سے لکھا ہے ’میں نے تصاویر دیکھی ہیں، یہ میرے بڑے بھائی کی ہیں۔ میں نے اس بارے میں جاپانی پولیس اور وزارت خارجہ کو مطلع کر دیا ہے۔‘

عراق کی قومی سلامتی کے وزیر عبدالکریم الانیزی نے اس ہلاکت کی مذمت کی ہے۔

سیتو ایک برطانوی سکیورٹی کمپنی ’ہارٹ سکیورٹی‘ میں ملازم تھے۔ اس کمپنی کا مرکز قبرص میں واقع ہے۔

سیتو ماضی میں چھاتہ بردار اور فرانسیسی فوجی دستے کے رکن تھے۔

وہ جاپان کے تعلق رکھنے والے چھٹے فرد ہیں جنہیں عراق میں فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک کیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد