امریکہ: میزائل کا کامیاب تجربہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے بلاسٹک میزائیلوں کے خلاف دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل ڈفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ لمبے فاصلے پر مار کرنے والے ایک میزائل کو الاسکا سے چھوڑ گیا تھا جس کو کیلیفورنیا سے چھوڑ جانے والے میزائل سے گرا لیا گیا۔ یہ نیا میزائل کے دفاع کا نظام رڈار اور سیٹلائٹ کے ذریعے اپنے ہدف کی تعین کرتا ہے اور پھر اس کو گرانے کے لیئے میزائل چھوڑا جاتا ہے۔ تاہم اس کے اب تک کیئے جانے والے نو تجربوں میں سے صرف پانچ کامیاب رہے ہیں۔ میزائل ڈفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ آٹھ کروڑ پانچ لاکھ ڈالر سے کیئے جانے والے یہ تجربے ضروری ہیں تاکہ امریکہ کو لمبے فاصلے سے مار کرنے والے بلاسٹک میزائلوں کے حملے سے محفوظ کیا جاسکے۔ ایجنسی کے ترجمان رک لیہنر نے کہا ہے کہ اس تجربے سے حاصل کیئے جانے والے اعداد و شمار کی تجزیہ کرنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تجربے کے نتائجے سے امریکی شہروں پر میزائل حملوں کے خلاف بنائی جانے والی ڈھال یا شیلڈ کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ | اسی بارے میں میزائل تجربے، ہنگامی اجلاس05 July, 2006 | آس پاس ش کوریا: سلامتی کونسل تقسیم 15 July, 2006 | آس پاس شمالی کوریا پر پابندیوں کا ووٹ16 July, 2006 | آس پاس ’قرارداد پر عمل نہیں کریں گے‘16 July, 2006 | آس پاس حزب اللہ کا اسلحہ خانہ04 August, 2006 | آس پاس غزہ پر میزائیلوں سے حملے25 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||