BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 August, 2006, 07:17 GMT 12:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حزب اللہ نے مارٹر فائر کیئے ہیں: اسرائیل

حسن نصرا اللہ نے کہا ہے کہ یہ مناسب وقت نہیں ہے کہ حزب اللہ کے چھاپہ ماروں کو غیر مسلح کرنے کے بارے میں سرعام بات چیت کی جائے۔
حسن نصرا اللہ نے کہا ہے کہ یہ مناسب وقت نہیں ہے کہ چھاپہ ماروں کوغیر مسلح کرنے کے بارے میں سرعام بات چیت کی جائے۔
اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی پرعملدرآمد شروع ہونے کے بعد حزب اللہ جنگجوؤں نے کم از کم پانچ مارٹرگولے فائر کیئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ تمام کے تمام گولے جنوبی لبنان میں گرے جس سے جنگ بندی کی شرائط بظاہر متاثر نہیں ہوئیں۔ اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ایک حزب اللہ چھاپہ مار کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دوسری طرف لبنان کے وزیردفاع الیاس مُر نے کہا ہے کہ اگلے بہتّر گھنٹے میں پندرہ ہزار لبنانی فوجی جنوبی لبنان میں جانے کے لیئے تیار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فوجی حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیئے استعمال نہیں کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو کام اسرائیلی فوجی نہیں کر سکے وہ لبنانی فوج کیونکر انجام دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی فوجیوں کو اس وقت تک سرحد پر تعینات نہیں کیا جائے گا جب تک بین الاقوامی امن فوج لبنان نہیں پہنچ جاتی۔

دریں اثناء حزب اللہ کے سربراہ حسن نصرا اللہ نے کہا ہے کہ یہ مناسب وقت نہیں ہے کہ حزب اللہ کے چھاپہ ماروں کو غیر مسلح کرنے کے بارے میں سرعام بات چیت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں پندرہ ہزار گھروں کی تعمیرومرمت کا کام فوری طور پر شروع کیا جا رہا ہے اور جن لوگوں کے گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں انہیں فوری طور پر گھر کی چھت فراہم کرنے کے لیئے ایک سال تک کا کرایہ مہیا کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ رات حزب اللہ کے ٹی وی چینل المنار پر حسن نصرا للہ کی نشری تقریر کے بعد بیروت آتش بازی سے گونج اٹھا۔ نوجوان لڑکے موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر گھروں سے باھر نکل آئے اور بیروت کے بعض حصوں میں جشن کا سا سماں دیکھنے میں آیا۔

اسرائیلی فوج لبنان کا بری، بحری اور فضائی ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ بقول اس کے حزب اللہ چھاپہ ماروں تک باہر سے اسلحہ نہ پہنچایا جا سکے۔

جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے لوگوں کی اپنے گھروں کو روانگی کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں گاڑیوں کے طویل قافلے دیکھنے میں آ رہے ہیں جبکہ لبنان کی سول ڈیفنس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ لوگ ملک میں جا بجا بکھرے ہوئے اسلحے اورگولہ بارود سے ہو شیار رہیں۔ سول ڈیفنس کے مطابق پیر کے روز ایسے ہی واقعات میں دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے
تھے۔

تل ابیب سے شائع ہونے والے اخبار ہارٹز کے ایک عوامی جائزے کے مطابق پچاسی فیصد اسرائیلی حزب اللہ کے خلاف جنگ کے نتائج سے مایوس ہیں جبکہ برسراقتدار قدیمہ پارٹی کے مقبولیت میں ایک تہائی کمی آئی ہے۔

لبنان میں جنگ بندی
قرارداد پر اسرائیل میں گرم جوشی کا فقدان
مسلم حلقے برہم
بش کے الفاظ ’اسلامک فاشسٹ‘ پر اشتعال
کوفی عنانقرارداد کہتی کیا ہے؟
سکیورٹی کونسل کی قرارداد کا پورا متن
اسی بارے میں
غزہ: تین فلسطینی ہلاک
14 August, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد