’طیارے سازش‘ کے ایک ملزم کی رہائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی پولیس نے ہوائی جہازوں کو دوران پرواز تباہ کرنے کے منصوبہ کے ایک مشتبہ فرد کو گرفتاری کے چوبیس گھنٹے بعد رہا کر دیا ہے۔ برطانوی پولیس نےجمعہ کی رات کو ایک شخص کو بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا۔پولیس نے چوبیس افراد کو حراست میں لیا تھا اورایک شخص کی رہائی کے بعد اب بھی تیئس لوگ پولیس کی حراست میں ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے پاکستان کی طرف سے طیاروں کو تباہ کرنے کے منصوبےکو ناکام بنانے میں مدد دینے پر، صدر جنرل پرویز مشرف کا شکریہ ادا کیا۔ ادھر، برطانوی وزیر داخلہ جون ریڈ نے کہا کہ طیاروں کو تباہ کرنے کے مبینہ منصوبے کو ناکام بنانے کے بعد بھی ملک میں حفاظتی انتظامات کو ’انتہائی بلند‘ درجے پر رکھا جائےگا۔ لندن میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جون ریڈ نے بھی تحقیقات میں مدد کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن جون ریڈ نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ دہشتگردی کا یہ مبینہ منصوبہ ایک خاص وقت میں منظر عام پر کیوں لایا گیا ہے۔ اس سے قبل جمعہ کی رات تک برطانیہ کے سکیورٹی اداروں نے ایک بڑے آپریشن کے بعد چوبیس افراد کو گرفتار کیا تھا۔ بینک آف انگلینڈ نےان میں سے انیس افراد کے نام جاری کر دیئے جن کے اثاثے منجمد کیئے گئے ہیں۔گرفتار کیے جانےوالوں کی عمریں اٹھارہ سے چھتیس سال کے درمیان ہیں۔ برطانوی وزیرداخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دہشتگردی سے تمام لوگوں کو بلا امتیاز مذہب و نسل، برابر کا خطرہ ہے کیونکہ دہشتگرد کسی کو عمر، جنس یا نسل کی بنیاد پر نشانہ نہیں بناتے۔ جون ریڈ کا کہنا تھا کہ حکام کچھ عرصے سے طیاروں کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی پر نظر رکھے ہوئے تھے تاہم اس کے خلاف فوری کارروائی کی ضرورت چھاپوں اورگرفتاریوں سے چوبیس گھنٹے پہلے پیش آئی۔ | اسی بارے میں ’القاعدہ منصوبہ جیسا لگتا ہے‘10 August, 2006 | آس پاس لندن میں چھاپہ، لوگوں میں تشویش07 June, 2006 | آس پاس اندرون ملک دہشتگردی کا خطرہ24 June, 2006 | آس پاس ’عالمی دہشتگردی کا خطرہ بڑھا ہے‘02 July, 2006 | آس پاس نیو یارک ’ٹنل کو اڑانے کامنصوبہ‘ 07 July, 2006 | آس پاس مسلمان ’فاشِسٹوں` کے خلاف جنگ:بش10 August, 2006 | آس پاس لشکر طیبہ کے سابق سربراہ نظر بند10 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||