BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 14 July, 2006, 07:38 GMT 12:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈک چینی کو مقدمہ کا سامنا
 ڈک چینی
ڈک چینی پر الزام ہے کہ انہوں نےسی آئی اے کی سابق ایجنٹ کا نام افشا کروایا۔
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ایک سابق ایجنٹ نے نائب امریکی صدر ڈک چینی، نائب صدر کے مشیر لوئس لبی، اور امریکی صدر جارج بش کے مشیر کارل رو کے خلاف مقدمہ دائر کرانے کا اعلان کیا۔

ویلری پام ایک سابق امریکی سفیر کی بیوی ہیں اور سی آئی اے کی خفیہ ایجنٹ تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ نائب صدر ڈک چینی اور وائٹ ہاؤس کے دوسرے لوگوں نےان کے سی آئی اے کی شناخت کو عام کر ان کے کیریئر کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

ویلری پام کا نام اس وقت اخباروں میں ظاہر ہوا جب ان کے سفارت کار شوہر نے عراق پر امریکی حملہ کی مخالفت کی تھی۔

امریکی صدر کے مشیر کارل رو کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویلری پام کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ڈک چینی کے مشیر لوئس لبی المعروف سکوٹر پر مقدمہ چل رہا ہے کہ انہوں نے جعل سازی کے ذریعے انصاف کے راستے میں روکاوٹیں ڈالیں۔

لوئس لبی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن ان الزامات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے انصاف کے راستے میں روکاٹ کھڑی کرنے کی کوشش کی تھی۔

ویلری پام کا نام پہلی دفعہ امریکی صحافی رابرٹ نوک نے اپنے آرٹیکل میں لکھا تھا کہ وہ سی آئی اے کی ایجنٹ ہیں۔

ویلری پام کے شوہر جوزف ولسن نے اپنے ایک اخباری کالم میں لکھا تھا کہ امریکی حکمرانوں نےعراق پر حملے کے جواز کے لیے انٹلیجنس معلومات کو توڑ موڑ کر پیش کیا تھا۔

جوزف ولسن کو امریکی حکومت نے یہ پتہ لگانے کے لیے نائجر بھیجا تھا کہ کیا صدام حسین وہاں سے یورینیم خریدنے کی کوشش تو نہیں کر رہے۔

جوزف ولسن نے اپنی رپورٹ میں امریکی حکومت کو بتایا ایسی تمام رپورٹس غلط ہیں اور انہیں ایسی کوئی شہادت نہیں ملی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ عراقی لیڈر صدام حسین نے نائجر سے یورینیم خریدنے کی کوئی کوشش کی ہو لیکن اس رپورٹ کے باوجود امریکی صدر جارج بش نے عراق پر حملے کے جواز میں عراقی لیڈر کی یورینیم حاصل کرنے کی کوشش کا ذکر کیا۔

ویلری پام نے کہا کہ امریکی حکام نے ان کی سی آئی اے کی شناخت کو عام کر کے ان کی اور ان کے خاندان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق لبی نے کہا ہے کہ انہیں نائب صدر ڈک چینی نے کہا تھا کہ ایک رپورٹر کو یہ بتا دیا جائے کہ ’عراق یورینیم کے حصول کے لیے بہت زور لگا رہا تھا‘۔

اسی بارے میں
خدمت جاری رکھوں گا: صدر بش
29 October, 2005 | پاکستان
واشنگٹن میں جنگ مخالف ریلی
24 September, 2005 | آس پاس
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد