BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 December, 2005, 11:47 GMT 16:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہم نہیں، وائٹ ہاؤس جھوٹا: صدام
صدام حسین کے خلاف الزام ثابت ہونے پر پھانسی ہوسکتی ہے
سابق عراقی صدر صدام حسین نے امریکی حراست میں اپنے اوپر ہونے والے مبینہ تشدد کے الزامات پر وائٹ ہاؤس کے بیان کو ’جھوٹ‘ قرار دیا ہے۔

بدھ کو صدام حسین نے عدالت کو بتایا تھا کہ امریکی حراست میں ان پر تشدد کیا گیا۔ ان کے اس الزام کو بش انتظامیہ نے ’بعید از قیاس‘ قرار دیا تھا۔

جمعرات کو عدالت میں سابق عراقی رہنما نے پھر سے یہ الزام دہرایا کہ ان پر امریکی حراست میں تشدد کیا گیا اور ان کے زخموں کو ٹھیک ہونے میں آٹھ ماہ لگے۔

صدام حسین پر انیس سو بیاسی میں دجیل میں ایک سو اڑتالیس افراد کے قتل کا مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ ان کی حکومت کے خلاف ایک ناکام بغاوت کے بعد قتل کا یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ صدام حسین نے اس قتل میں کسی کردار سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

سابق عراقی صدر نے کہا کہ امریکہ پر یقین نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ جنگِ عراق سے قبل وسیع تباہی کے ہتھیاروں کی عراق میں موجودگی پر امریکی دعوے غلط ثابت ہوئے۔

جمعرات کو انہوں نے عدالت کو بتایا: ’ہم جھوٹ نہیں بولتے۔ وائٹ ہاؤس جھوٹ بول رہا ہے۔‘

عدالت میں بیان
 ہم جھوٹ نہیں بولتے۔ وائٹ ہاؤس جھوٹ بول رہا ہے۔
صدام حسین

امریکہ کا کہنا ہے کہ حراست میں صدام حسین کو ساتھ بہتر سلوک کیا گیا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان شان میککورمک نے کہا: ’دیکھیں، اس سماعت کے دوران بیان بازی کا انہیں کیسا موقع ملا ہے، جبکہ توجہ ان لوگوں کی شہادت پر ہونی چاہئے جن پر مظالم ڈھائے گئے۔‘

بڑے سرکاری وکیل نے کہا کہ صدام حسین کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائے گی اور اگر یہ سچ ہوئے تو وہ صدام حسین کو عراقی حراست میں منتقل کرنے کے لیے کہیں گے۔

جمعرات کو سماعت کے دوران پہلے گواہ نے اپنا بیان پردے کے پیچھے سے دیا تاکہ اس کی شناخت پوشیدہ رکھی جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دجیل کی ہلاکتوں کے وقت آٹھ سال کے تھے۔

گواہ کا کہنا تھا کہ اس کی دادی، والد اور انکلز گرفتار کیے گئے اور انہیں اذیت دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے مرد رشتہ داروں کو سکیورٹی فورسز اٹھالے گئیں اور پھر انہیں کبھی نہیں دیکھا گیا۔

اس پر صدام حسین نے کہا کہ گواہ کی عمر اس وقت اتنی کم تھی کہ اس بارے میں ان کی شہادت کو قابل اعتبار نہیں کہا سمجھا جاسکتا۔ بدھ کو بھی گواہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ سکیورٹی فورسز انہیں اٹھاکر لے گئیں اور اذیت دی گئی۔

علیحدہ علیحدہ دو گواہوں نے عدالت کو بتایا کہ صدام حسین کے سوتیلے بھائی برزان التکریتی اس وقت موجود تھے جب انہیں اذیت دی گئی۔ التکریتی عراق کے سابق انٹیلیجنس چیف ہیں اور ان پر بھی یہ مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

ایک گواہ نے بتایا کہ اس کی فیملی کے تینتیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور قید کردیا گیا۔ گواہ نے بتایا کہ قیدیوں کو بجلی کے جھٹکے دیے گئے اور پگھلا ہوا پلاسٹِک ان کے جسم پر بہایا گیا۔

سابق صدام حسین پر ان کے دور اقتدار سے متعلق کئی مقدمات عائد ہونے کی توقع ہے اور الزامات ثابت ہونے پر انہیں پھانسی دی جاسکتی ہے۔

اسی بارے میں
مجھ پر تشدد کیا گیا: صدام
21 December, 2005 | آس پاس
دجیل قتلِ عام پر گواہی
05 December, 2005 | آس پاس
صدام: عدالت جانے سےانکار
07 December, 2005 | آس پاس
جہنم میں جاؤ: صدام حسین
07 December, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد