’میں سچ جاننے کی مستحق ہوں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ریاست ٹکسس میں کراؤ فورڈ خواتین نے صدر بش کی عراق پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے اور اسے ایک فوجی کی ماں نے صدر بش کی پالیسی کو دیوانگی، تکبر اور بے حسی قرار دیا ہے۔ کراؤفورڈ میں علاقہ ہے جپاں صدر بش کی رینج بھی ہے۔ یہ مظاہرہ عراق میں ہلاک ہونے والے ایک امریکی فوجی کی ماں نے کیا تھا جب کہ دیگر پچاس سے زیادہ خواتین نے اس ان کی حمایت کرنے کے لیے حصہ لیا۔ سنڈی شیہان نامی اس خآتون کا بیٹا عراق کی جنگ میں ہلاک ہوا ہے اور انہوں نے اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار صدر بش کو قرار دیتے ہوئے ان کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کی ہے۔ سنڈی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے صدر بش نے کہا تھا کہ میرے بیٹے نے ایک نیک مقصد کے لیے جان دی ہے۔ میں ان سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ یہ نیک مقصد کیا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ ’اور اگر وہ یہ کہنا شروع کریں کہ میں آزادی اور جمہوریت کو فروغ دے رہا ہوں تو میں ان سے کہوں گی مجھ سے جھوٹ بولنا بند کرو سچ بتاؤ تم نے میرے بیٹے کو مارا ہے اور میں سچ جاننے کی مستحق ہوں‘۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||