صدر بش کا مشتبہ حملہ آور گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق سوویت ریاست جارجیا کے پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے صدر بش پر دستی بم پھینکنے کے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ میخائل ساکاشویلی پر پولیس کو شک ہے کہ اس نے مئی میں جب صدر بش جارجیا کے نواح کے دورے پر تھے تو صدر بش اور جارجیا کے صدر پر گرینیڈ پھینکا تھا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جب اس واقعے کے بعد فائرنگ کے دوران وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس واقعے میں ایک پولیس والا ہلاک بھی ہوا تھا۔ ملزم کو اس وت گرفتار کر لیا گیا جب پولیس نے دارالحکومت تبلیسی کے نواح میں جنگل کی تلاشی لی۔ جارجیا کی پولیس نے ملزم کے لیے نئے انعام کا اعلان کرتے ہوئے اس کی تصویر بھی جاری کی تھی۔ وسطی تبلیسی میں میں صدر بش اور جارجیا کے صدر پر یہ گرینیڈاس وقت پھینکا گیا تھا جب صدر بش ایک مجمعے سے خطاب کر رہے تھے۔ گرینیڈ صدر بش سے تیس کلو میٹر کے فاصلے پر گرا اور پھٹ نہیں سکا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||