BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 June, 2006, 06:49 GMT 11:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کویتی انتخابات، خواتین امیدوار باہر
ایک خاتون ووٹر
اس وقت سعودی عرب کے علاوہ تمام خلیجی ممالک میں خواتین کابینہ کا حصہ ہیں
کویت میں نئی پارلیمان کے لیئے ہونے والے انتخابات میں کوئی خاتون امیدوار کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے۔

ان انتخابات میں پہلی مرتبہ خواتین کو بھی قومی سطح پر انتخابات میں حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا تھا۔

پچاس رکنی پارلیمان میں سرکاری امیدواروں کے مقابلے میں اصلاح پسندوں کو نمایاں کامیابی ملی ہے۔

جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں لوگوں کی دو گنا سے بھی زائد تعداد نے حصہ لیا۔ انتخابات میں خواتین ووٹروں کے ووٹ ہمیشہ سے ہی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

اصلاح پسندوں کی انتخابات میں کامیابی سے حکومت کو یہ پیغام پہنچ گیا ہے کہ عوام کویتی نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ اصلاح پسندوں کی انتخابی مہم کا بنیادی ایجنڈا ملک سے کرپشن کا خاتمہ تھا۔

انتخابات کے نتائج بتاتے ہیں کہ آگے چل کر حکومت اور اصلاح پسندوں کے درمیان ٹکراؤ ہوگا۔

انتخابی مہم کے دوران اصلاح پسندوں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پارلیمان میں ایک ایسا آئینی بل پیش کیا جائے گا کہ جس کی رو سے انتخابی حلقوں کی تعداد پچیس سے گھٹا کر پانچ کر دی جائے۔

اصلاح پسندوں کی انتخابی مہم کا مرکز ملک سے کرپشن کا خاتمہ تھا

یہی وہ نکتہ تھا کہ جس پر حزب مخالف کی جماعتوں کے اراکین پارلیمان نے مخالفت کرتے ہوئے پارلیمان کا بائیکاٹ کیا اور جوابًا کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے پارلیمان کو تحلیل کرتے ہوئے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا۔

اس مرتبہ انتخابات میں خواتین تو منتخب نہیں ہو سکی ہیں تاہم ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نئی پارلیمان نظام حکومت میں مزید اصلاحات کے لیے دباؤ ڈالے گی جس سے توقع ہے کہ خواتین امیدوار آئئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر لیں گی۔

اس وقت سعودی عرب کے علاوہ تمام خلیجی ممالک میں خواتین کابینہ کا حصہ ہیں۔ بحرین، قطر اور اومان میں پہلے ہی خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔ اگرچہ ان ممالک میں کوئی خاتون رکن منتخب نہیں ہو سکی ہے تاہم خواتین کو نامزدگی کے ذریعے پارلیمان میں نمائندگی دی گئی ہے۔

ایک خاتون امیدوار کا اشتہارکویت میں انتخابات
خواتین کو بھی حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے کی اجازت
اسی بارے میں
امیر کویت کی آخری رسومات
15 January, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد