کویتی پارلیمان نے امیر کو ہٹا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کویتی پارلیمان نے خرابی صحت کی بنیاد پر نئے امیر کی تقرری کے خلاف دو تہائی اکثریت سے فیصلہ کیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کویت میں اس اقدام کے لیے آئینی طریقہ کار استعمال کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کویت میں پارلیمان کی طرف سے امیر کو ہٹائے جانے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ شیخ سعد العبداللہ کو دس روز قبل امیر کویت شیخ جابر الصباح کے انتقال کے بعد نیا امیر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پچھہتر سالہ شیخ سعد العبداللہ ناسازئی طبع کی وجہ سے نئے امیر کا حلف اٹھانے کے قابل نہیں تھے۔ سعد العبداللہ کی تقرری سے شدید آئینی کشمکش پیدا ہو گئی تھی اور اس معاملے پر حکمران صباح خاندان میں بھی اختلاف پیدا ہوگئے تھے۔ اب نئے امیر کے انتخاب تک ملک کا انتظام کابینہ کے ہاتھ میں ہوگا۔ توقع ہے کہ موجودہ وزیر اعظم شیخ صباح الاحمد الصباح کو نیا امیر چنا جائے گا۔ پہلے اعلان کیا گیا تھا کے شیخ سعد اس عہدے سے دستبردار ہونے کے لیے راضی ہیں تاہم پارلیمانی وزراء تک ایسا کوئی دستاویزنہیں پہنچا۔
شیخ سعد کویت میں بہت مقبولیت رکھتے ہیں تاہم علالت کے باعث وہ پچھلے کچھ عرصے سے عوامی زندگی سے دور رہے ہیں۔ شیخ جابر کی وفات کے وقت بھی وہ بہت مختصر وقت کے لیے وہیل چیئر پر عوام کے سامنے آئے۔ پارلیمانی سپیکر جسیم الخرافی نے کہا کہ پارلیمان نے یہ فیصلہ شیخ سعد کی جانب سے خط موصول ہونے سے چند ہی لمحے پہلے کیا ہے۔ کویت میں آئین کے مطابق کابینہ کی درخواست پر پارلیمان خرابی صحت کی بنیاد پر دو تہائی اکثریت کے ساتھ امیر کو ہٹانے کی مجاز ہے۔ سپیکر نے کہا کہ شیخ سعد کی میڈیکل رپورٹ سے اس بات میں کوئی شک باقی نہیں بچا ہے کہ انہیں اس عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔ ’شیخ سعد ہمیشہ کویتی عوام کے دلوں میں رہیں گے۔ ہم ان کے اس فیصلے کی قدر اور ان کی عزت کرتے ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں جلد صحتیاب کرے‘۔ کویت کی روایت کے مطابق ملک کا انتظام حاکم خاندان کی دو شاخوں کے پاس باری باری آتا ہے۔ ایک شاخ جابر ہے جس سے شیخ صبا تھے جبکہ دوسری شاخ سالم ہے جں سے شیخ سعد کا تعلق ہے۔ امارت کی منتقلی کے معاملے پر اٹھ کھڑے ہونے والے تنازعے پر سیاسی حلقے شدید حیران ہیں کیونکہ ایسے حالات پہلی مرتبہ پیدا ہوئے ہیں۔ اس سے قبل حکمرانی کی منتقلی کا یہ عمل نہایت خاموشی و سکون سے ہوتا چلا آیا ہے۔ | اسی بارے میں شیخ سعد دستبردار ہونے پر تیار24 January, 2006 | آس پاس نئے امیر کی تقرری پراختلافات23 January, 2006 | آس پاس کویت کے امیر انتقال کر گئے15 January, 2006 | آس پاس امیر کویت کی آخری رسومات15 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||